بھارت ایکسپریس۔
بریلی بی جے پی میں ایک بڑا انتشارسامنے آیا ہے۔ یہاں بی جے پی لیڈروں نے پارٹی کے ریاستی صدربھوپیندرچودھری کو پیرکی دیررات یرغمال بنا لیا۔ بی جے پی لیڈران نے یہاں نعرے لگائے۔ لیڈران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بارالیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔ بی جے پی اراکین کے اس احتجاج کی وجہ سنتوش گنگوارکا ٹکٹ منسوخ ہونا بتایا جا رہا ہے۔
بریلی میں پیرکی شام بی جے پی کارکنوں نے ہنگامہ کیا۔ کارکنوں نے بی جے پی کے ایک سینئرلیڈرپررکن پارلیمنٹ سنتوش گنگوارکی توہین کا الزام لگایا۔ ہنگامہ اس وقت اوربڑھ گیا جب لیڈروں اورکارکنوں نے مل کرسنتوش گنگوارکے بھارت سیوا ٹرسٹ کے ریاستی صدربھوپیندرچودھری کو یرغمال بنا لیا اورنعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کی کئی ویڈیوزمنظرعام پر آچکی ہیں اور سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں۔
پارٹی میں بغاوت کی اطلاع پر بریلی پہنچے تھے بھوپیندرچودھری
بریلی میں بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ سنتوش گنگوارکا ٹکٹ منسوخ کرکے چھترپال گنگوارکواپنا امیدواربنایا ہے۔ تب سے بریلی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ حال ہی میں چھترپال گنگوار بھی اس جھگڑے سے رنجیدہ ہوئے تھے اورانہوں نے ٹکٹ واپس کرنے کی بات بھی کی تھی۔ تاہم بعد میں ایسا لگا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ پیرکوسنتوش گنگوار کے حامیوں نے بھوجی پورہ میں ایک کھلے پلیٹ فارم سے ان کی توہین کے خلاف احتجاج کیا۔ اس کے بعد پارٹی میں لڑائی کا معاملہ پھرسے سامنے آنے لگی تھی۔ اس پرقابو پانے کے لئے بی جے پی کے ریاستی صدربھوپیندرسنگھ چودھری سنتوش گنگوارکی رہائش گاہ اوردفترپہنچے تھے۔
ہجوم نے دفترگھیرا، گیٹ بند کرکے بنایا یرغمال
پارٹی میں انتشارکی اطلاع پر بی جے پی کے ریاستی صدربھوپیندر چودھری سنتوش گنگوار کی رہائش گاہ پرپہنچے تھے۔ یہاں انہیں زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کارسے اترکروہ کسی طرح اندرتو چلے گئے، لیکن کارکنان نے انہیں باہرنہیں نکلنے دیا۔ کارکنان کافی دیرتک گیٹ بند کرکے نعرے بازی کرتے رہے۔ تب تک بی جے پی ریاستی صدرکو یرغمال بنائے رکھا۔ بعد میں سنتوش گنگوارنے کسی طرح حامیوں کو خاموش کرایا اوربھوپیندرچودھری کو بھیڑسے نکالا۔
بھارت ایکسپریس۔
ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا، " منی پاور اورباہوبلی کی سیاست مہاراشٹرمیں کبھی نہیں ہوئی،…
جب وزیر اعظم نریندر مودی جارج ٹاؤن پہنچے تو صدر عرفان نے ہوائی اڈے پر…
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے شادی کے 29 سال بعد اہلیہ سائرہ…
ککرولی میں، گاؤں والوں نے پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا اور ہنگامہ کھڑا…
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اپنا ووٹ…
آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ناگپور کے…