قومی

Bail Granted to Azam Khan in Quality Bar Case: عدالت نے ’’کوالیٹی بار لینڈ کیس‘‘ میں اعظم خان کو دی ضمانت، جیل سے باہر آنے کے راہ ہوئی ہموار

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر محمد اعظم خان کو ’’کوالیٹی بار لینڈ کیس‘‘ میں ضمانت دے دی۔ اس اہم پیش رفت کے بعد ان کی جیل سے جلد رہائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ اعظم خان کے وکیل محمد خالد نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب ان کے مؤکل کے خلاف کوئی ایسا مقدمہ باقی نہیں رہا جو انھیں جیل میں رکھ سکے۔ ان کے مطابق ’’آج کی تاریخ میں تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے اور رہائی کے عمل میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ فی الحال کوئی اور زیر التواء مقدمہ نہیں ہے۔‘‘

’’کوالیٹی بار لینڈ کیس‘‘ کی تفصیلات بتاتے ہوئے خالد نے کہا کہ الزام یہ ہے کہ 2013 میں جب اعظم خان اتر پردیش حکومت میں کابینہ وزیر تھے، تو انھوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک عمارت اور زمین کو اپنے خاندان کے فرد کے حق میں لیز پر الاٹ کرایا۔ وکیل کے مطابق ’’یہ معاملہ ایک سوسائٹی سے متعلق ہے جس کی ملکیت میں ’کوالیٹی بار‘ نامی عمارت اور کچھ زمین شامل تھی۔ الزام تھا کہ خان صاحب نے سوسائٹی پر اثرانداز ہو کر یہ زمین اپنی اہلیہ کو الاٹ کرائی۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سوسائٹی ایک خودمختار ادارہ ہے، اس نے باقاعدہ ٹینڈر جاری کیا اور سب سے بڑی بولی خان صاحب کی اہلیہ کی طرف سے آئی، جس پر زمین انھیں الاٹ کی گئی۔‘‘

محمد خالد نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ 2013 کا ہے، تاہم ایف آئی آر 2019 میں درج ہوئی اور مزید تفتیش 2024 میں کی گئی، جس میں اعظم خان کو ملزم نامزد کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ہم نے عدالت کے سامنے تمام شواہد رکھے اور بالآخر آج اس مقدمے میں بھی انھیں ضمانت دے دی گئی۔‘‘ اس سے قبل 16 مئی کو اعظم خان کے وکیل ناصر سلطان نے بتایا تھا کہ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج وِویک کمار نے عدم شواہد کی بنیاد پر اعظم خان اور دیگر سات افراد کو ایک اور مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ ناصر سلطان کے مطابق 2016 میں ڈونگرپور واقعے کے دوران درج کی گئی تقریباً درجن بھر ایف آئی آرز میں اعظم خان سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ اعظم خان کے خلاف کئی سالوں سے مختلف قانونی مقدمات زیر سماعت تھے، تاہم اب عدالتوں سے مسلسل راحت ملنے کے بعد ان کی رہائی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

1 hour ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

5 hours ago