نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئررہنما اورسپریم کورٹ کے معروف وکیل اَمن سنہا، قوم پرست تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھّان کمیٹی سنگھ (رجسٹرڈ) کی قومی قیادت کے ہمراہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی بارگاہ میں حاضرہوئے۔ اس موقع پرپسماندہ مسلم سماج اتھّان کمیٹی سنگھ کے سرپرستِ اعلیٰ الحاج محمد عرفان احمد، قومی صدراحسان عباسی، دہلی پردیش کے عہدیداران اورسماج کے متعدد معززشخصیات بھی موجود تھیں۔
دراصل شرکاء نے بارگاہِ خواجہ محبوب اولیاء میں چادراورگلاب کے پھول پیش کرکے عقیدت کا اظہارکیا اوروزیراعظم نریندرمودی کے 75ویں جنم دن کونہایت شانداراورباوقاراندازمیں منایا۔ اس موقع پرکیک کاٹا گیا اوریتیم وغریب بچوں میں کیک ومٹھائی تقسیم کی گئی، جس سے ماحول محبت وخیرسگالی کا حسین پیغام دیتا رہا۔ اس دوران درگاہ شریف کے سجادہ نشین حاجی پیرسید غلام نظام نظامی نے وزیراعظم ہند کی صحت، سلامتی اوردرازی عمر(لمبی عمر) کے لیے خصوصی دعا کی۔
وہیں الحاج عرفان احمد نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف وزیراعظم نریندرمودی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام ہے بلکہ قومی یکجہتی اور گنگا-جمنی تہذیب کی روشن مثال بھی ہے۔ تقریب میں حاجی کلّوخان، حسن خان میواتی، آزاد نورانی، اقبال خاں میراثی، زیازانصاری ودیگر موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…