قومی

Baba Siddique Murder Case: بابا صدیقی قتل معاملہ، پولیس نے کی تیسرے شوٹر کی شناخت، جلد گرفتاری کا دعویٰ

ممبئی: ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والے تیسرے شوٹر کی شناخت ہو گئی ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ممبئی پولیس نے بھی اس معاملے سے متعلق ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔ کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی پولیس کی 15 ٹیمیں مختلف ریاستوں میں بھیجی گئی ہیں۔

ہو سکتا ہے سپاری کلنگ کا معاملہ

یہ سپاری کلنگ کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کو قتل کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے دیے گئے۔ یہ تینوں گزشتہ 25-30 دنوں سے کرلا میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ فی الحال ان کے ہینڈلر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

اس سے قبل سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں سے ایک کا تعلق اتر پردیش اور ایک کا ہریانہ سے بتایا گیا ہے۔ تیسرا ملزم مفرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی نے بابا صدیقی کے قتل کو افسوسناک واقعہ قرار دیا، کہا مہاراشٹر میں تباہ ہو گیا ہے لاء اینڈ آرڈر

ممبئی پولیس کے مطابق گرفتار گرو میل بلجیت سنگھ کا تعلق ہریانہ اور دھرم راج راجیش کشیپ کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ممبئی پولیس نے دہلی، مدھیہ پردیش اور ہریانہ میں تیسرے شوٹر کی تلاش شروع کر دی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کی رات درگا وسرجن جلوس کے دوران پٹاخے پھوٹے جا رہے تھے۔ تب ہی بابا پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ پٹاخوں کے شور کے درمیان گولیاں چلائی گئیں جس کی وجہ سے فائرنگ کی آواز سنائی نہیں دی۔

 فائرنگ کے بعد تینوں حملہ آور ہوگئے تھے فرار 

فائرنگ کے بعد تینوں حملہ آور فرار ہوگئے۔ بھیڑ نے تقریباً 50 میٹر کے فاصلے سے دو ملزمان کو پکڑ لیا تھا۔ ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس قتل کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 2024/589 میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

18 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

1 hour ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

4 hours ago