قومی

Azam Khan to be released today: سیتاپور جیل سے 23 ماہ بعد ہوگی اعظم خان کی رہائی، سیکورٹی کے سخت انتظامات، ریاستی سیاست کے تناظر میں اہم پیش رفت

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان جو گزشتہ 23 ماہ سے اترپردیش کی سیتاپور جیل میں قید تھے، آج (منگل 23 ستمبر) صبح جیل سے رہا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی رہائی صبح 7 بجے متوقع ہے۔ جیل انتظامیہ نے رہائی کے عمل کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں تاکہ سب کچھ پُرامن طریقے سے انجام پا سکے۔

رامپور میں ہوگا استقبال

رہائی کے فوراً بعد اعظم خان رامپور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں پارٹی کارکنان اور حامیوں نے ان کے شاندار استقبال کی تیاری کی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں بھی ان کی رہائی کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہیں اور اسے ریاستی سیاست کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اعظم خان کے وکیل کا بیان

اعظم خان کے وکیل زبیر محمد خان نے بتایا کہ: ’’محمد اعظم خان کے کورٹ سے تقریباً 55 پروانے گئے ہیں، باقی دیگر عدالتوں سے بھی پروانے جاری ہوئے ہیں۔ کُل تعداد کا تعین ابھی مشکل ہے، کچھ پروانے پہلے ہی جیل انتظامیہ تک پہنچ چکے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اعظم خان مختلف مقدمات کے تحت سیتاپور جیل میں بند تھے، جن میں زمین پر قبضہ اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات شامل ہیں۔ کچھ مقدمات میں انہیں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی، جبکہ دیگر مقدمات میں کارروائی جاری ہے۔

اہلیہ نے صحت پر کیا تھا خدشات کا اظہار

حال ہی میں اعظم خان کی صحت کے تعلق سے ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ نے تشویش ظاہر کی تھی۔ اسی دوران ان کے بیٹے عبداللہ اعظم بھی جیل میں ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے اور ادویات کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی لے کر گئے تھے۔ ملاقات کے دوران زیادہ تر گفتگو خاندانی اور قانونی معاملات پر مرکوز رہی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

30 minutes ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

1 hour ago

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

3 hours ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

3 hours ago