اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم۔ (تصویر: ٹوئٹر)
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کے قریبی یوسف ملک پیرکے روزرامپورجیل میں ان سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ مگرجیل سپرنٹنڈنٹ نے ان کی ملاقات اعظم خان سے کرانے سے انکارکردیا۔ اس سے خفا یوسف ملک نے جیل انتظامیہ کے خلاف جم کرناراضگی ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ اعظم خان کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
یوسف ملک نے کہا کہ میں اعظم خان کا پیروکارہوں۔ ان کے مقدمے دیکھ رہا ہوں۔ اگرمیں ان سے ملاقات کرکے ان کے مقدمے کے بارے میں بات چیت نہیں کروں گا توایسے کیسے کام چلے گا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ بدمعاشی اورجیلرکی کھلے عام غنڈہ گردی ہے۔ رامپورکے جیلرکی یہ بہت بڑی بدمعاشی ہے۔ انہوں نے مجھے ملاقات نہیں کرنے دی۔
جیلرکواس کے اعمال کی ملے گی سزا
انہوں نے کہا کہ “جیل مینوئل کے مطابق یہ بہت غلط ہے، میں یہ معاملہ جیلرکے خلاف عدالت میں لے جا رہا ہوں، جیلرنے مینوئل کی خلاف ورزی کی ہے، اسے اپنے کئے کی سزا ملے گی۔” سوال اعظم خان کے وکیل کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج ہیں، لیکن اللہ کا شکرہے کہ ان میں سے زیادہ ترمیں وہ بری ہورہے ہیں۔ ہمیں انصاف ملا ہے اورملے گا۔
آکاش سکسینہ نے 2019 میں دائرکیا تھا مقدمہ
آپ کوبتا دیں کہ اعظم خان فی الحال پین کارڈ کیس کے سلسلے میں جیل میں ہیں۔ رام پورکے ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اس معاملے میں اعظم خان اوران کے بیٹے دونوں کو سات-سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ مقدمہ ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے 2019 میں دائرکیا تھا۔ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم پردومختلف تاریخ پیدائش کی بنیاد پردوپین کارڈ رکھنے کا الزام تھا۔ اعظم خان بھی اس مقدمے میں ملزم تھے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد آکاش سکسینہ نے اسے سچائی کی جیت قراردیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…
وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…
محبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے، مقامی ملازمین کو…
نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…
اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حادثے میں اپنے اہل…
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…