قومی

Ayushman Bharat: آیوشمان بھارت اسکیم کو لے کر منوہر لال کھٹر کا بڑا اعلان، 8 لاکھ خاندانوں کو ملے گا فائدہ

15 اگست سے پہلے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ہریانہ کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ سی ایم کھٹر نے اعلان کیا ہے کہ اب ₹ 1,80,000 سے ₹ 3,00,000 کی سالانہ آمدنی والے خاندانوں کو بھی ‘آیوشمان بھارت یوجنا’ کا فائدہ دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت کارڈ حاصل کرنے کے لیے 15 اگست سے ایک پورٹل کھولا جائے گا۔ ریاست کے 30 لاکھ خاندان پہلے ہی اس اسکیم کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، اب مزید 8 لاکھ خاندان اس اسکیم میں شامل ہوں گے۔ سی ایم کھٹر کے اعلان کے بعد، ہریانہ ایسا کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

پندرہ اگست کو کھلے گا پورٹل

وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے بتایا کہ آنے والے پندرہ اگست کو اس منصوبہ کے تحت کارڈ بنوانے کے لئے پورٹل کھول دیاگیا ہے ۔اب تک ہریانہ میں تقریباً30 لاکھ خاندان اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس کے بعد آٹھ لاکھ خاندان اس منصوبہ سے مزید جڑیں گے، یعنی ’’آیوشمان بھارت یوجنا’’ کا فائدہ اب ہریانہ کے 38 لاکھ لوگوں کو ملے گا۔وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے ا س فیصلے کے بعد اب تک 3 لاکھ تک کی سا لانہ آمدنی والے خاندانوں کو آیوشمان بھارت یوجنا کا فائدہ ملے گا۔1500  روپیئے جمع کرواکر اس منصوبہ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔یعنی اب جو لوگ سالانہ تین لاکھ روپیہ بھی کماتے ہیں وہ بھی اس مفت علاج کراسکیں گے۔حکومت کے اس فیصلہ کا لوگوں سے خیر مقدم کیا ہے ۔

انتخان سے قبل اہم مانا جارہا ہے یہ اعلان

واضح رہے کہ ہریانہ میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں،اس سے قبل اس بڑے اعلان کا فائدہ بی جے پی کو مل سکتا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کئی مسائل کو لے کر حکومت پر تنقیدیں کی جارہی ہیں ۔ بےروزگاری کا مدعا سب سے اہم ہے ،منوہر لال کھٹر حکومت ان کے دور اقتدار میں بے روز گاری کی شرح بڑھنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ایسے میں کہیں نہ کہیں یہ اعلان ایک بڑے ووٹ بینک تک رسائی حاصل کرنے میں بی جے پی کے لئے سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات میں انڈیا بلاک کی دھار ہوئی کم، کیجریوال نے کانگریس کو کہا بی جے پی کا پیادہ، سیاست گرمائی

اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات انڈیا بلاک کے بینر تلے نہیں…

15 minutes ago

PE investments in India surge 46% to $15 bn: ہندوستان میں پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری 2024 میں بڑھ کر 15 بلین ڈالر، پچھلے سال کے مقابلے میں 46.2 فیصد اضافہ

زیادہ تر گھریلو میکرو اور مائیکرو انڈیکیٹرز مستحکم ہیں۔ صنعت کے ماہرین کے مطابق، ان…

43 minutes ago

Demat tally surges to 185 million in 2024: ڈیمیٹ اکاؤنٹس کی تعداد 185 ملین سے تجاوز، 46 ملین کا ہوا اضافہ

ڈیمیٹ اکاؤنٹس کی تعداد میں پچھلے 10 سالوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election:  عام آدمی پارٹی نے دہلی میں لگائی ہورڈنگز، بی جے پی سے پوچھا وزیراعلیٰ کا نام

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…

3 hours ago