ایودھیا رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ آج ہوئی رام مندر ٹرسٹ کی میٹنگ میں جنرل سکریٹری چمپت رائے اورٹرسٹی انل مشرا کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کی اہم میٹنگ میں ان دونوں عہدیداران کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا گیا ہے۔ چڑھاوا چوری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے چمپت رائے اور انل مشرا کے کردار پرسوال کھڑے ہو رہے تھے۔ ایس آئی ٹی جانچ شروع ہونے کے بعد دونوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے آج منظورکرلیا گیا۔ ساتھ ہی کرشن موہن کو جنرل سکریٹری (مہامنتری) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کرشن موہن ٹرسٹ کے رکن بھی ہیں اورانہوں نے ہی چڑھاوا چوری سے متعلق ایودھیا تھانے میں ایف آئی آردرج کرائی تھی۔
میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ چڑھاوا چوری کی وجہ سے پورے ملک میں بدنامی ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں دینیندرداس سے کہا گیا کہ پہلے پہلے بحث جنرل سکریٹری چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پر ہو، بعد میں آپ اپنا موضوع رکھیں، اس پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں گوپال راو بھی شامل ہونے کی کوشش کررہے تھے، لیکن اراکین نے انہیں اندرنہیں گھسنے دیا۔ ٹرسٹ کی میٹنگ میں اس بات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ فی الحال چمپت رائے اورانل مشرا کوذمہ داری لینی ہوگی۔ چمپت رائے کا رول ٹرسٹ میں جنرل سکریٹری کا تھا۔
چمپت رائل اورانل مشرا کے ذریعہ کی گئی تقرریاں: ٹرسٹ
ٹرسٹ کی میٹنگ میں یہ بات بھی رکھی گئی کہ ٹرسٹ میں جتنی بھی نئی تقرریاں ہوئیں، وہ چمپت رائے اورانل مشرا کے ذریعہ ہی کی گئی تھی۔ میٹنگ میں شامل سوامی پرمانند گری نے کہا کہ مذہب (دھرم) کی حفاظت کرنا ہمارا پہلا فریضہ ہے۔ جب لوگ آستھا (عقیدت) سے جڑتے ہیں توچھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ چڑھاوا چوری کے جوالزام لگے ہیں، اس سے پورا ملک مایوس ہے اوراس سے بدنامی بھی ہو رہی ہے۔
استعفیٰ پراتفاق رائے سے فیصلہ
رام مندرٹرسٹ کی ہوئی میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پراتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا۔ یہ دونوں ان میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ دونوں کو باہر ہی روک دیا گیا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ ان دونوں کے استعفیٰ کے بعد ان پرکیا کارروائی ہوتی ہے؟ ایس آئی ٹی ابھی بھی معاملے کی جانچ کررہی ہے، دونوں سے پوچھ گچھ بھی کرچکی ہے۔ ایسے میں سب کی نگاہیں اگلے قدم پرمرکوز ہیں۔
ٹرسٹ کی میٹنگ میں کون کون؟
میٹنگ میں ٹرسٹ کے چیئرمین مہنت نرتیہ گوپال داس، خازن سوامی گووند دیوگری جی مہاراج، نرموہی اکھاڑہ کے نمائندے اور ٹرسٹی مہنت دنیندر داس، ٹرسٹ کے رکن کامیشور چوپال شامل رہے۔ اس کے علاوہ اترپردیش حکومت کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (سابق رکن) سنجے پرساد اورایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…