ایران کے مرحوم سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسوم کی ادائیگی کے در میان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو پھردھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے پیرکے روزدوٹوک الفاظ میں کہا، ’’یا تو وہ ہمارے ساتھ ڈیل کرلیں، یا پھرہم ان کا کام تمام کردیں گے‘‘۔ امریکی صدر کی یہ سخت وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے، جب ایران میں امریکہ کے ذریعہ ہلاک کئے گئے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی کئی دنوں تک چلنے والی آخری رسوم تقریب جاری ہے۔ امریکی صدرنے ٹی وی انٹرویو کے دوران زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طرح جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یا تو ایک سمجھوتہ کریں گے یا پھرکام کو پورا کرکے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کوختم کرنا بہت آسان ہوگا، اس میں کوئی مشکل نہیں آئے گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایک ڈیل کرنا پسند کریں گے، کیونکہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ایران کے 9.1 کروڑلوگ متاثرہوں، لیکن اگروہ چاہیں تو ایک گھنٹے میں ایران کے سارے برج اور پاورگرڈ تباہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے ایران میں گھس کرصرف اسی لئے کارروائی کی تھی، کیونکہ ہم ایران کے پاس نیوکلیئرہتھیارنہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اقتدارتبدیلی نہیں چاہتا، لیکن یہ اقتدارتبدیلی ہی ہے۔ انہوں نے پھردوہرایا کہ انہوں نے ایرانی نیوی جہازوں اورفضائیہ (ایئرفورس) کے سبھی طیاروں کوبرباد کردیا تھا۔
ایران کے ساتھ شاید ڈیل ہوجائے: ٹرمپ
امریکی صدرٹرنہ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی پاورفل فضائیہ (ایئرفورس) نے اب تک کی سب سے بڑی ناکہ بندی لگائی اوردوماہ تک ایک بھی جہازناکہ بندی کو پارنہیں کرسکا۔ پھر ہم شاید ایک معاہدے کے قریب پہنچے، اس لئے ہم نے ناکہ بندی میں نرمی دی۔ مجھے نہیں معلوم لیکن شاید ہم ایک معاہدے (ڈیل) پرپہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز (ہرمزاسٹریٹ) کے بند ہونے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسوم کی ادائیگی
ایران کے سپریم لیڈر رہے آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسوم ادائیگی کی تقریب پیرکی صبح تہران کے امام حسین اسکوائرسے شروع ہوئی۔ یاترا کا آغازایران کی قومی گیت کے ساتھ کیا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ہجوم صبح سے ہی سڑکوں پرجمع ہونے لگا۔ خامنہ ای کے تابوت کو تہران کے اہم شاہراہوں سے لے جایا گیا۔ اس دوران سینئرسرکاری افسر، مذہبی لیڈران اورفوج کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔ ایران کی نیوزایجنسی تسنیم اورسرکاری نشریات پریس ٹی وی کے مطابق، یہ ایران کے جدید تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مجمع ہے۔ تہران سے ہوتے ہوئے جسد خاکی مقدس شہرقم پہنچا، جہاں جسد خاکی کی تدفین کرنے کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…
کانگریس لیڈر نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور انتخابی کمیشن کے اندر اختلافِ رائے…
ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…
ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…