قومی

Syama Prasad Mookerjee’s birth anniversary: مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کے قیام سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش کی تقریبات کو نئی تقویت ملی: وزیراعظم

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر حکومت کی جانب سے دو سالہ قومی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جبکہ مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کے قیام نے ان تقریبات کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج پورا ملک، خصوصاً مغربی بنگال، ایک ایسے عظیم سپوت کو یاد کر رہا ہے جس نے ہندوستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور ملک کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ جب مضبوط نظریاتی قوت، پختہ عزم اور واضح مقصد ایک ساتھ مل جائیں تو ہر عزم کی تکمیل ممکن ہو جاتی ہے، اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی پوری زندگی اسی حقیقت کی روشن مثال ہے۔

دو سالہ قومی تقریبات کا سلسلہ

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کو دو سالہ قومی تقریب کے طور پر منا رہی ہے۔ یہ تقریبات گزشتہ سال 6 جولائی سے شروع ہوئی تھیں اور آئندہ سال 6 جولائی تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کے قیام نے اس قومی خراجِ عقیدت کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا ماحول پیدا کیا ہے۔  وزیراعظم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کی تقریبات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب حکومت ’نیشن فرسٹ‘ کے اصول پر کاربند ہو تو قومی ہیروز کو ان کا جائز مقام دیا جاتا ہے اور ان کے نظریات کے مطابق ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا سیاسی سفر

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے 21 اکتوبر 1951 کو بھارتیہ جن سنگھ کی بنیاد رکھی، جو بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نظریاتی پیش رو جماعت بنی۔ وہ 6 جولائی 1901 کو اُس وقت کے کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، پارلیمنٹیرین، مدبر سیاست دان اور انسان دوست شخصیت تھے۔ انہیں علمی اور قومی خدمت کا ورثہ اپنے والد سر آشوتوش مکھرجی سے ملا، جو کلکتہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کلکتہ ہائی کورٹ کے جج رہ چکے تھے۔ 1940 میں ڈاکٹر مکھرجی ہندو مہاسبھا کے قائم مقام صدر بنے اور مکمل آزادی کو جماعت کا سیاسی مقصد قرار دیا۔ بعد ازاں وہ جواہر لعل نہرو کی عبوری حکومت میں صنعت و رسد کے وزیر بھی رہے، تاہم بعد میں استعفیٰ دے دیا۔ اسی سال، جب مہاتما گاندھی کا قتل ہوا، انہوں نے ہندو مہاسبھا سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہر سال 23 جون کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی ’بلیدان دیوس‘ کے طور پر مناتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

2 hours ago

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

3 hours ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

3 hours ago