دیوالی کے تہوار کے موقع پر یوگی حکومت نے ایودھیا میں 26 لاکھ دیے جلاکر نواں دیپوتسو بڑی دھوم دھام سے منایا اورنیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے ڈرون کے ذریعے دیوں کی گنتی کی تصدیق کی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سند بھی پیش کی لیکن اس چمک دمک کے دوران دیپوتسو کے بعد کی کچھ تصاویر نے سب کی توجہ اپنی جانب راغب کر لی ۔ دراصل جیسے ہی پروگرام ختم ہوا، کئی لوگ دیوں سے تیل جمع کرنے لگے۔ بوتلوں میں تیل بھرتے یہ لوگ دو چار نہیں بلکہ سیکڑوں کی تعداد میں تھے۔ اس منظر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی اور اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا ہے۔
اکھلیش یادو کا ایکس پوسٹ
اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے تیل بھرتے ہوئے مقامی لوگوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’اصل منظر تو یہ ہے، وہ نظارہ نہیں جسے دکھا کر لوگ چلے گئے۔ روشنی کے بعد کا یہ اندھیرا اچھا نہیں۔‘‘ یاد رہے کہ انہوں نے پہلے بھی دیپوتسو پر ہونے والے خرچ پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ یہ پیسہ غریبوں کی زندگی میں مستقل اجالا لانے کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
وہیں کانگریس کے لیڈر سورندر راجپوت نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں صفائی کا کارکن جلتے دیوں کو جھاڑو سے بجھاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلتے دیے بجھانا ادھرم ہے اور یہ ادھرم بی جے پی حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے اسے سناتن دھرم کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ حکومت صرف ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے لیکن اصل ضرورت مندوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…