عام آدمی پارٹی میں آج ایک بڑا چہرہ شامل ہوا ہے۔ ان کا نام اودھ اوجھا ہے۔ یوپی ایس سی ٹیچراورموٹیویشنل اسپیکراودھ اوجھا آج عام دمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے قومی صدراروند کیجریوال اورمنیش سسودیا نے اودھ اوجھا کوپارٹی کی رکنیت دلائی۔ اودھ اوجھا تعلیم کے شعبے میں بڑا نام ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ 2025 میں دہلی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
اس سے پہلے اودھ اوجھا لوک سبھا الیکشن میں بھی بی جے پی سے پریاگ راج سے ٹکٹ مانگ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس سے بھی امیٹھی سے لڑنے کے لئے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مایاوتی نے انہیں ٹکٹ کا آفردیا ہے، لیکن ان کے اس بیان پرمایاوتی کی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں، اب اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
کون ہیں یوپی کے گونڈہ میں پیدا ہوئے اودھ اوجھا؟
اودھ اوجھا تاریخ (ہسٹری) کے بڑے جانکارہیں اوراسی کی تیاری بھی کراتے ہیں۔ اودھ اوجھا کی پیدائش 3 جولائی 1984 کو یوپی کے گونڈہ میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ماتا پرساد اوجھا پوسٹ ماسٹر تھے اوران کی ماں وکیل تھیں۔ اودھ اوجھا کی ابتدائی تعلیم گونڈہ سے ہی ہوئی۔ ان کا بچپن سے آئی اے ایس بننے کا خواب تھا۔ گریجویشن کے بعد اوجھا یوپی ایس سی کی تیاری کے لئے دہلی آگئے۔
انہوں نے خوب تیاری کی، لیکن وہ یوپی ایس سی کوالیفائی نہیں کرپائے۔ اس کے بعد انہوں نے الہ آباد میں دوست کی کوچنگ میں پڑھانا شروع کیا۔ دھیرے دھیرے وہ مقبول ہوتے گئے۔ شروعات میں انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں انہوں نے پڑھانے کے طریقے کو تبدیل کیا اور یہی طریقہ طلبا کو پسند آگیا۔ اپنے پڑھائی کے طریقوں کی وجہ سے اودھ اوجھا سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ بالکل عام زبان میں طلبا کو پڑھاتے ہیں۔ اوجھا کئی بڑے آئی اے ایس اداروں میں پڑھا چکے ہیں۔ اودھ اوجھا اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں۔ اودھ اوجھا کلاسیز نام سے وہ کوچنگ بھی چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اقرا آئی اے ایس (IQRA IAS) کے فاؤنڈر بھی ہیں۔
اوجھا لڑ سکتے ہیں اسمبلی الیکشن
واضح رہے کہ اس سے قبل اودھ اوجھا بی جے پی کے ٹکٹ پرلوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن انہیں پارٹی سے ٹکٹ نہیں ملا تھا۔ اب اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ دہلی میں فروری میں انتخابات ہوں گے، جس کے لیے اروند کیجریوال تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عام آدمی پارٹی لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرکے اپنی تیاریوں کو مزید مستحکم کر رہی ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
کشن گنج میں جلسہ کے دوران سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ غلام رسول بلیاوی نے…
سورج ہمارے نظام شمسی کا مرکز ہے۔ یہ زمین پر توانائی کا سب سے بڑا…
حالانکہ راہل گاندھی کے ساتھ اس سفر میں ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی تھیں…
اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت سنبھل کی حقیقت کو چھپانا چاہتی ہے اسی لئے…
کل آزاد میدان میں فڑنویس کی حلف برداری ہوگی ،البتہ اس حلف برداری تقریب میں…
فی الحال غازی پور بارڈر پر راہل گاندھی کا قافلہ موجود ہے اور پولیس انہیں…