دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے اس شخص کی تصویر جاری کی ہے جس نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔ جس شخص کی تصویر وزیراعلیٰ آتشی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اس کا نام روہت سہراوت ہے۔ نام کے آگے بی جے پی لکھا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ آتشی نے لکھا، ’’آج اروند کیجریوال پر حملہ کرنے والا بی جے پی کا غنڈہ ہے۔‘‘
پرتشدد ہونا ہارنے کی نشانی ہے: اکھلیش یادو
عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران یوپی کے سابق سی ایم اور ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا، ’’اروند کیجریوال پر دہلی میں پد یاترا کے دوران حملے کی خبریں قابل مذمت اور تشویشناک بھی ہیں۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہو گا۔ سبھی جانتے ہیں کہ ہندوستانی سیاست میں تشدد اور نفرت کس کے اصولوں کی سیاست رہی ہے۔ پرتشدد ہونا شکست کی علامت ہے۔‘‘
بی جے پی نے کیا کہا؟
دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا، ’’اگر عوام سوال پوچھتی ہےتو کیجریوال کیوں پریشان ہیں؟ آج وکاسپوری میں مقامی لوگ کیجریوال سے گندے پانی کی شکایت کر رہے تھے۔ وہ ان سے گندا پانی پینے کو کہہ رہے تھے۔ اس سے کیجریوال بوکھلا گئے…جب عوام آپ سے سوال پوچھ رہی ہے تو آپ اسے بی جے پی کا حملہ کہہ رہے ہیں اور آپ نے سڑک، بجلی اور پانی کے نام پر دہلی کو دھوکہ دیا ہے۔
‘‘کیجریوال کو ہرا نہیں سکتی بی جے پی’’
عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ کیجریوال پر اس وقت حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ دہلی کے وکاسپوری علاقے میں پد یاترا پر تھے۔ سی ایم آتشی نے کہا کہ بی جے پی اروند کیجریوال کو ہرا نہیں سکتی اس لیے ان کی جان لینا چاہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…
تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…