-بھارت ایکسپریس
Atique Ahamed: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو آج (28 مارچ) کو پریاگ راج کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ سال 2007 کے اغوا معاملے میں پولیس عدالت میں پیش کرے گی۔ وہیں عدالت میں پیشی سے پہلے ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ عتیق احمد کو کورٹ لے جانے کے لئے 2 ممکنہ روٹ ہیں۔
عتیق احمد کو کورٹ لے جانے کا ممکنہ روٹ
پہلا روٹ 7-6 کلو میٹرکا ہے۔ نینی جیل روڈ سے لے کر لوپروسی چوراہا، نیا پل، چنگی فلائی اوور، بالسن چوراہا، طلبہ یونین بلڈنگ سے لکشمی ٹاکیج چوراہا، پولیس کمشنر آفس ہوتے ہوئے کورٹ۔
دوسرا روٹ تقریباً 7 کلو میٹر کا ہے۔ نینی جیل روڈ، لوپروسی چوراہا، نیا پل، چنگی فلائی اوور، بالسن چوراہا، انڈین پریس چوراہا، ہندو ہاسٹل، منموہن پارک، کچہری روڈ، آخر میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ۔
بڑی تعداد میں پولیس افسران
عتیق احمد اور خالد اشرف کو ساتھ بھی لایا جاسکتا ہے۔ وہیں جس وقت قافلہ نکلے گا، اس وقت ایک سائیڈ کا ٹریفک روکتے ہوئے انہیں نکالا جائے گا۔ ایک اے سی پی،، 5 ایس ایچ او، 20 سے زیادہ داروغہ اور بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی اہلکار قافلے کے ساتھ چلیں گے۔
مجھے ان کا پروگرام معلوم ہے…
پریاگ راج کے کمشنر رمت شرما نے کہا، 28 مارچ کو ایک معاملے میں عتیق احمد کو عدالت میں پیش کیا جانا ہے، جس کا فیصلہ اسی دن سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عتیق احمد نے جیل کے باہر نامہ نگاروں سے کہا، ’’قتل، قتل‘‘ جب صحافیوں نے پوچھا کہ انہیں پولیس وین میں لے جایا جا رہا ہے، تو انہیں ڈرکیوں لگ رہا ہے، عتیق احمد نے کہا، ’’مجھے ان کا پروگرام (کاریہ کرم) معلوم ہے… قتل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
سال 2019 سے عتیق احمد جیل میں بند
دراصل، 26 مارچ کواترپردیش پولیس کی ایک ٹیم اتوارکی شام سابق رکن پارلیمنٹ اورمافیا ڈان عتیق احمد کوگجرات کے احمد آباد واقع سابرمتی جیل سے لے کرپریاگ راج کے لئے روانہ ہوئی۔ عتیق احمد اس جیل میں جون 2019 سے بند ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…