امیش پال اور دو سرکاری گنر شوٹ آؤٹ کیس سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ چار دن پہلے گرفتار کیے گئے عتیق کے گرگے بلی پنڈت عرف سدھانشو ترویدی نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امیش پال کے قتل کا منصوبہ سیکورٹی اہلکاروں کی آنکھوں میں کالی مرچ کا اسپرے ڈال کر ان کو الگ کرنا تھا۔ اس دوران صرف دھوبی گھاٹ چوراہے پر امیش پال کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تھا۔
ذرائع کے مطابق عتیق احمدکے جیل میں بند بیٹے نے آن لائن مرچ سپرے کا آرڈر بھی دیا تھا اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عتیق احمد کے بیٹے کے آن لائن شاپنگ اکاونٹ کی ہسٹری میں بھی اس کے شواہد ملے ہیں۔ بلی پنڈت کے مطابق امیش پال کا قتل دھوم گنج میں نہیں بلکہ دھوبی گھاٹ چوراہے پر ہونا تھا۔ عدالت سے واپسی کے دوران دھوبی گھاٹ چوراہے پر امیش پال کو گھیر کر قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔
پلان کے مطابق یہ طے پایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ ناکام ہونے کے بعد ایک اور منصوبہ بنایا گیا۔ بلی پنڈت کے مطابق عتیق نے اسے یہ کام سونپا تھا۔ان کے مطابق عتیق احمد چاہتے تھے کہ وہ راجو پال کو بھی قتل کر دیں کیونکہ ان کی اور راجو پال کی پہلے سے دشمنی تھی۔
راجو پال پر بھی ہوا تھا حملہ
عتیق احمدنے بلی پنڈت کو بھی راجو پال پر حملہ بھی کروایا تھا ۔لیکن وہ اس حملے سے بال بال بچ گیا تھا۔ اس کے بعد عتیق احمد نے راجو پال کے قتل کی سازش کی۔ لیکن راجو پال کے قتل سے تقریباً 25 دن پہلے بلی پنڈت نے ایک اور کیس میں خودسپردگی کی تھی اور جیل چلا گیا تھا۔
بلی پنڈت نے بتایا ہے کہ انہوں نے امیش پال قتل کیس کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ عتیق احمد کے نوکر راکیش نے اسے اپنے فون کے ذریعے سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد سے بات کرائی تھی۔
عتیق احمد نے اسے امیش پال کے قتل کو انجام دینے کو کہا تھا۔ 27 مارچ کو خلد آباد پولیس اسٹیشن نے بلی پنڈت عرف سدھانشو ترویدی کو چاکیہ سے بم کے ساتھ گرفتار کیا۔عدالت نے اسے ریت اور بجری کے تاجر شیام پال سے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…