قومی

Assam UCC Bill 2026: آسام میں یوسی سی بل پیش، شادی اورطلاق کا رجسٹریشن لازمی، لیو-ان ریلیشن کے لئے بھی بنا ضابطہ

آسام میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) بل 2026 پیش کردیا گیا ہے۔ آسام حکومت کے وزیراروپ بورا نے پیر(25 مئی) کوریاستی اسمبلی میں یوسی سی، آسام، 2026 بل پیش کیا۔ اس بل میں ریاست کے تمام باشندوں کے لئے شادی، طلاق، وراثت اورلیو-ان ریلیشن کوکنٹرول کرنے کے لیے ایک یکساں سول قانونی ڈھانچہ تجویزکیا گیا ہے، جبکہ ان کے آئینی تحفظات کے تحفظ کے لئے درج فہرست قبائل کوباہررکھا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کا مقصد مذہب پرمبنی قوانین کویکساں ضابطے سے بدلنا ہے، جس سے تمام کمیونٹیزمیں صنفی انصاف، مساوات اورقانونی یکسانیت کو یقینی بنایا جائے۔

اس بل کے تحت ایک شادی کولازمی قراردیا گیا ہے، جبکہ شادی کی قانونی عمرمردوں کے لئے 21 سال اورخواتین کے لئے 18 سال مقررکی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ قانون موجودہ رسم ورواج اورتقاریب کے مطابق شادیاں کرنے کی اجازت دے کرثقافتی اورمذہبی تنوع کوبھی برقراررکھتا ہے۔ ان میں ویدک شادی، آہوم چکلونگ، سپتپدی، نکاح، پویترملن اورآنند کارج شامل ہیں۔ یہ بل پوری ریاست میں شادیوں اورطلاقوں کا رجسٹریشن لازمی بناتا ہے۔ جوڑوں کوشادی کے 60 دنوں کے اندرسب رجسٹرارکوشادی کا میمورنڈم جمع کرانا ہوگا۔

طلاق کے لئے یکساں بنیادیں، جن میں ظلم، پرتیاگ (چھوڑدینا) اورباہمی رضامندی شامل ہیں، اس کواس قانون میں شامل کیا گیا ہے۔ بل یہ بھی التزام کرتا ہے کہ پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کی تحویل (دیکھ بھال کا اختیار) عام طورپرماں کے پاس ہی رہے گی۔ وراثت کے معاملات میں، مجوزہ قانون وراثت کی جانشینی کے لئے صنفی مساوی وراثت کا ڈھانچہ متعارف کراتا ہے، جس میں شریک حیات، بچوں اوروالدین کووارثوں کی ایک ہی زمرے “کلاس 1” کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے۔ یہ ہربالغ اورذہنی طورپردرست فرد کوتحریری اورگواہی کی وصیت کرنے کا قانونی حق بھی دیتا ہے۔

لیو-ان ریلیشن شپ سے متعلق کیا بنایا ضابطہ

یہ قانون لیو-ان ریلیشن کے لئے بھی ضابطہ پیش کرتا ہے، جس کے تحت ایک ماہ کے اندران کا رجسٹریشن لازمی کردیا گیا ہے۔ ایسے تعلقات سے پیدا ہونے والے بچوں کوقانونی مانا جائے گا جبکہ چھوڑے گئے ساتھی عدالتی کے ذریعہ مالی کفالت حاصل کرنے کا حقدارہوگا۔

شادی اورطلاق کا رجسٹرہونا ضروری

مقررہ مدت کے اندرشادیوں، طلاق یا لیو-ان ریلیشنزکورجسٹرنہ کرانے پرجرمانہ لگے گا، جبکہ جعلی دستاویزجمع کرانے پرقید اورجرمانہ دونوں ہوسکتے ہیں۔ مجوزہ قانون آسام لازمی رجسٹریشن آف مسلم میرج اینڈ ڈائیورس ایکٹ 2024 کوبھی منسوخ کرتا ہے۔ تاہم، یوسی سی (یکساں سول کوڈ) کے نفاذ سے پہلے کی جانے والی متعدد شادیاں “بچت کی شق” کے تحت قانونی طورپرمحفوظ رہیں گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

9 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

10 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

11 hours ago