قومی

Assam govt swearing-in on May12: آسام میں 12 مئی کو این ڈی اے حکومت کی حلف برداری، وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ہوں گے شریک

نئی دہلی :آسام میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی حلف برداری تقریب 12 مئی کو گوہاٹی کے خاناپاڑا علاقے میں منعقد ہوگی۔ آسام بی جے پی کے صدر دلیپ سیکیا نے جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت این ڈی اے کے کئی سینئر لیڈرشرکت کریں گے۔دلیپ سیکیا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری کی تقریب صبح 11 بجے خاناپاڑا کے ویٹرنری کالج گراؤنڈ میں شروع ہوگی۔ ان کے مطابق اس تاریخی تقریب میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوہاٹی سمیت پورے آسام میں نئی این ڈی اے حکومت کی تشکیل کو لے کر عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ دلیپ سیکیا کے مطابق لوگ بے صبری سے حلف برداری تقریب کا انتظار کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں کارکنان اور عام شہری خاناپاڑا پہنچ کر اس موقع کے گواہ بننا چاہتے ہیں۔بی جے پی صدر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 12 مئی کی صبح تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ سکتے ہیں۔ وہاں سے وہ نرنگی ہیلی پیڈ جائیں گے اور پھر حلف برداری کے مقام خاناپاڑا پہنچیں گے۔

دلیپ سیکیا کے مطابق وزیر اعظم  مودی اور امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے سابق قومی صدر جے پی نڈا، کئی مرکزی وزراء، این ڈی اے حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے پارٹی کے کئی سینئر لیڈربھی موجود رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تقریب کی تیاریوں کی نگرانی پارٹی اور ریاستی حکومت کی جانب سے مسلسل کی جا رہی ہے۔ انتظامات اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی وزراء، سینئر بی جے پی لیڈران اور تنظیمی عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دلیپ سیکیا نے یہ بھی بتایا کہ 10 مئی کو بی جے پی قانون ساز پارٹی اور این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگیں منعقد ہوں گی۔ ان اجلاسوں میں جے پی نڈا اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی بھی شریک ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ انہی میٹنگوں میں حکومت کی تشکیل سے قبل قانون ساز پارٹی کے نئے لیڈر کا باضابطہ انتخاب کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

32 minutes ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

2 hours ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

4 hours ago