قومی

West Bengal Post Poll Violence: مغربی بنگال میں تشدد جاری، ہاوڑہ میں بم بازی میں بی جے پی کے 2 کارکن کے زخمی ہونے کی خبر

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کوبڑی جیت ملی ہے۔ ریاست میں اقتدارکی تبدیلی ہورہی ہے۔ اقتدارمیں تبدیلی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے الگ الگ حصوں سے مسلسل تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ جمعرات کے روزدوپہرکوہاوڑہ کے شیوپورتھانہ علاقے کے چوڑا بستی علاقے میں بم بازی کا حادثہ پیش آیا۔ اس کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ اس حادثہ میں بی جے پی کے دوکارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ دوپہرتقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔ اس حادثہ کی مخالفت میں بی جے پی کارکن نے تھانے کا گھیراوکیا۔

بی جے پی کا الزام ہے کہ علاقے کے ترنمول کانگریس لیڈرشمیم احمد کی قیادت میں ترنمول کانگریس کارکنان نے بی جے پی کارکنان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ الزام ہے کہ اس دوران اینٹ پتھر پھینکے گئے اوربم بازی بھی کی گئی۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے موقع پر بھاری پولیس اہلکاراورسینٹرل سیکورٹی ٹیم کے جوانوں کوتعینات کیا گیا۔ ساتھ ہی کوئک رسپانس ٹیم  (کیوآرٹی) کوبھی جائے حادثہ پربھیجا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈران کا الزام ہے کہ الیکشن کے بعد علاقے میں خوف پیدا کرنے کے لئے شیوپور کے اروپ رائے کے قریبی شمیم احمد عرف بارنے حملہ کروایا تھا۔

شیوپورتھانہ کا گھیراو

حادثہ کی مخالفت میں بی جے پی کارکنان نے شیوپورتھانہ کا گھیرا کرکے احتجاج کیا۔ فی الحال پورے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ اس حادثہ پرہاوڑہ سٹی پولیس کمشنراکھلیش چترویدی کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی تشدد ہوا ہے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہے۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس کی ٹیم وہاں پہنچی اورصورتحال کو قابومیں کیا۔ جو بھی اس حادثہ میں شامل ہیں، انہیں جلد ازجلد گرفتارکیا جائے گا۔

الیکشن کے بعد بنگال میں تشدد

دوسری طرف، کانتھی میں ایک ترنمول لیڈرکے گھرکونشانہ بناکربم دھماکے کے الزام پرہنگامہ ہورہا ہے۔ بدھ کی رات کوکانتھی بلاک یوتھ ترنمول صدرعثمان غنی کے گھرکونشانہ بناکرمبینہ طورپربم دھماکہ کیا گیا۔ عثمان کی اہلیہ ریا دتہ غنی بھی کنڈی پنچایت کمیٹی کی ایجوکیشن آفیسرہیں۔ حادثہ کے بعد کانتھی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بم رات میں ان کے گھرپرتب مارا گیا، جب وہ پرندرپورہٹالا علاقے میں اپنے گھرپرتھے۔ اس حادثہ سے علاقے میں کافی  ہنگامہ مچ گیا ہے۔ شکایت درج ہوتے ہی پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔ یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ حادثہ کا کوئی سیاسی کنکشن تونہیں ہے۔ ریاست میں الیکشن کے بعد سیاسی تشدد میں پانچ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ بی جے پی لیڈرشوبھیندو ادھیکاری کے پی اے چندرناتھ رتھ کا بدھ کی رات کو گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے۔ اس سے ریاست کا درجہ حرارت کافی بڑھ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

1 hour ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

2 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

3 hours ago