قومی

Asia Largest GCC: مہاراشٹر میں بنے گا ایشیا کا سب سے بڑا جی سی سی، بروک فیلڈ کی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

مہاراشٹر کے پَوئی میں جلد ہی ایشیا کا سب سے بڑا گلوبل کیپیسٹی سینٹر قائم ہونے جا رہا ہے۔ بروک فیلڈ کمپنی یہاں دو ملین اسکوائر فٹ پر مشتمل جدید ترین جی سی سی تیار کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ایشیا کے لیے ایک تاریخی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ اس کی جانکاری خود وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پینتالیس ہزار سے زائد روزگار، مہاراشٹر کو جی سی سی کیپیٹل بنانے کی تیاری

اس منصوبے میں ایک ارب امریکی ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جس سے ریاست میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ اندازہ ہے کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے پینتالیس ہزار سے زیادہ افراد کو ملازمت ملے گی، جو مہاراشٹر کی معیشت اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔یہ جی سی سی ایک بڑی کثیر القومی بینک کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور اس کا معاہدہ بیس سال کی مدت کے لیے طے کیا گیا ہے۔ ممبئی میں بروک فیلڈ کے ڈپٹی چیف انویسٹمنٹ آفیسر اور ایشیا پیسیفک و مشرق وسطیٰ کے رئیل اسٹیٹ ہیڈ انکور گپتا سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں منصوبے کی خصوصیات اور مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

ریاستی حکومت کا ہدف مہاراشٹر کو بھارت کا جی سی سی کیپیٹل بنانا ہے، اور بروک فیلڈ کی یہ سرمایہ کاری اسی سمت ایک بڑا قدم مانی جا رہی ہے، جو مہاراشٹر کو عالمی سطح پر نئی شناخت دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

7 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

7 hours ago