قومی

Free entry to Taj Mahal on International Yoga Day: یوگا کے عالمی دن پر اے ایس آئی نے عوام کو دیا تحفہ، تاج محل میں آج داخلہ مفت

محکمہ آثارِ قدیمہ یعنی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی ) نے 11ویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر ہفتے کے روز آگرہ کے تاریخی تاج محل میں داخلے کی فیس معاف کر دی ہے۔ یوگا کے عالمی دن کو صحت، روحانیت اور ثقافت کے ملاپ کے طور پر مناتے ہوئے اے ایس آئی کے اس تاریخی اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

پہلی مرتبہ اٹھایا گیا ہے یہ قدم

صرف تاج محل ہی نہیں، بلکہ آگرہ کے دیگر اہم تاریخی مقامات جیسے آگرہ قلعہ، فتح پور سیکری، سکندرہ اور محل اعتمادالدولہ میں بھی داخلہ مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے۔ اے ایس آئی عام طور پر 18 اپریل کو آثار قدیمہ کے عالمی دن اور شاہجہاں کے عرس کے موقع پر بھی ان مقامات پر داخلہ مفت کردیتی ہے، لیکن یوگا کے عالمی دن پر پہلی بار یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پورے ملک میں لاکھوں لوگوں نے منایا ورلڈ یوگا ڈے، وزیر اعظم مودی نے کی عالمی برادری سے خاص اپیل

واضح رہے کہ آج پورے ملک میں یوگا کے خصوصی پروگرام ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں یوگا کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ ’’اندرونی شانتی‘‘ کو ایک عالمی پالیسی کے طور پر اپنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ یوگا کو صرف ذاتی یا ثقافتی روایت کے طور پر نہیں، بلکہ بنی نوع انسان کو جوڑنے والے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر اپنانا چاہیے۔

اس دوران اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یوگا کو ہندوستان کی جانب سے دنیا کے لیے ایک انمول تحفہ قرار دیا اور یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے اور پہچان دلانے کے لیے وزیراعظم مودی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس درمیان یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں لاکھوں افراد نے یوگا کیا اور یوگا کے تقریبات میں شرکت کی، جو یوگا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…

45 minutes ago

Jain Acharya Lokesh Ji: سکندرآباد میں وکست بھارت 2047 سیمینار، آچاریہ لوکیش بولے- سناتن روایت کا اقدار ہی ترقی یافتہ بھارت کی فکری بنیاد

آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…

2 hours ago

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

10 hours ago