قومی

Asaduddin Owaisi Targets Govt: اقتدار میں موجود لوگ ہماری مساجد کو لالچی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، اس لیے مساجد کی حفاظت کریں:اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے مساجد کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار (14 جنوری) کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرت ہمیں بتا رہی ہے کہ آپ کی غلطی سے آپ نے ایک مسجد کھو دی ہے۔اے آئی ایم آئی ایم نے کہاکہ اقتدار میں موجود لوگ ہماری مساجد کو لالچی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، اس لیے مساجد کو آباد رکھیں اور مساجد کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر آپ مسلمانوں کو مسجد سےدور کردیں گے تو وہ نہتے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ مدارس اور مساجد کو آباد رکھا جائے۔اس دوران انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مساجد کوغیر آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اویسی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔ اس وقت ہم ایسی قوتوں سے لڑ رہے ہیں جو ہمارے وجود کو مٹانا چاہتی ہیں اور جو ہماری مساجد سے اذان کو ختم کر رہی ہیں۔ اگر ہم ساتھ کھڑے ہوں گے تو اللہ ہماری مدد کرے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اویسی نے ایسا بیان دیا ہو۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ متحد ہو کر برادری کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپنی ملی حمیت اور طاقت کو قائم رکھو اور مساجد کو آباد رکھو۔ ایسا نہ ہو کہ ہماری مسجدیں ہم سے چھن جائیں۔انہوں نے کہا تھاکہ مجھے امید ہے کہ آج کے نوجوان اپنے آپ کو، اپنے خاندان کو اور اپنے محلے کو بچانے کے بارے میں سوچیں گے۔ اتحاد ایک طاقت ہے۔ اس لیے متحد رہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

1 hour ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

1 hour ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

1 hour ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

2 hours ago