قومی

UP Social Media Policy: ‘وزیر اعلی کی جھوٹی تعریف پر 8 لاکھ روپیے، مخالفت کرنے پر جانا پڑے گا جیل’ اسد الدین کا یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ نے یوپی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2024 کو منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت، سوشل میڈیا انفلونسر کو 8 لاکھ روپے تک کے تمام اشتہارات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا ہے۔

اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، ‘اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔ اسکیم کے تحت سوشل میڈیا پر بابا کی جھوٹی تعریف کرکے 8 لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔ اگر آپ قانونی طور پر بابا یا اس کی پارٹی کی مخالفت کرتے ہیں تو آپ کو ملک کگ غدار قرار دے کر جیل بھیج دیا جائے گا۔ اب آئی ٹی سیل کے لوگ آپ کے ٹیکس کے پیسے سے اپنا گھر چلا سکیں گے۔

کس پالیسی کو نشانہ بنایا گیا؟

اس پوسٹ کے ساتھ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی ٹیگ کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یوپی حکومت سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے والوں کے لیے نئی پالیسی لائی ہے اور اویسی نے اس معاملے پر ریاستی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

9 seconds ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

7 minutes ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

19 minutes ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

42 minutes ago