قومی

Asaduddin Owaisi says Jai Palestine: بسم اللہ پڑھ کر اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں اٹھایا حلف، جاتے جاتے کہہ گئے، ’جے فلسطین‘

Asaduddin Owaisi says Jai Palestine: لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے بعد ملک میں تیسری بارمودی حکومت بن گئی ہے۔ نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کوحلف دلایا جارہا ہے۔ 18ویں لوک سبھا کے لئے 24 جون سے ہی پارلیمنٹ کا سیشن چل رہا ہے۔ سیشن کےدوسرے دن منگل کے روز(25 جون) کوآل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے حلف اٹھایا۔ وہ مسلسل حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں۔ لیکن ان کے حلف اٹھانے کے دوران تنازعہ ہوگیا۔

اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں اردو زبان میں حلف لیا۔ لیکن حلف لینے کے بعد انہوں نے جے فلسطین کا نعرہ لگایا، جس سے تنازعہ پیدا ہوگیا اور بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کی۔ اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں حلف لینے کے دوران جے بھیم، جے میم، جے تلنگانہ اور بعد میں جے فلسطین کہا۔

پانچویں بارالیکشن جیت کرپارلیمنٹ پہنچے اویسی

اسدالدین اویسی نے حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے مسلسل پانچویں بار جیت درج کی ہے۔ اسدالدین اویسی کو اس بار کل 6,61,981  ووٹ ملے اورانہوں نے بی جے پی کی مادھوی لتا کو3,38087  ووٹوں سے ہرایا ہے۔ اس سے پہلے 2019 کے الیکشن میں اسدالدین اویسی نے کل 58.95 ووٹ شیئرکے ساتھ جیت درج کی تھی۔ اسدالدین اویسی حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے پہلی بار 2004 میں الیکشن جیت کرپارلیمنٹ پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 2009, 2014, 2019 اور 2024 میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

پہلے دن وزیراعظم مودی نے اٹھایا تھا حلف

واضح رہے کہ 18ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کی شروعات پیر (24 جون) کو ہوئی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی، ان کی کابینہ کونسل کے اراکین کے ساتھ ہی دیگر نو منتخب اراکین پارلیمنٹ نے ایوان کے رکن کے طورپرحلف لیا۔ کارگزار صدر (پروٹم اسپیکر) بھرت ہری مہتاب نے ایوان کی کارروائی کا آغازکیا اوراراکین پارلیمنٹ کو حلف دلوایا۔ وزیراعظم مودی حال ہی میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے بعد مسلسل تیسری بار اقتدار میں لوٹے ہیں۔ وزیراعظم مودی اور ان کی کابینہ نے 9 جون کو حلف لیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago