بھارت ایکسپریس۔
Parliament Special Session 2023: پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی سیشن پیرکے روز(18 ستمبر) سے شروع ہوگیا۔ اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت نے 75 سال کا تاریخی سفرطے کیا ہے۔ یہ ملک کا دل ہے، جو عوام کے درد کو محسوس کرتا ہے۔ اس دوران انہوں نے سکھ فسادات، بابری مسجد کی شہادت، بھاگل پورتشدد، مظفرنگرسانحہ، ٹاڈا، پوٹا، افسپا اوریواے پی اے قانون کا ذکرکرتے ہوئے پارلیمنٹ کی ناکامی گنائی۔ انہوں نے کہا کہ اگرہم جمہوریت کے ضوابط پرعمل نہیں کریں گے تو پارلیمنٹ کی نئی عمارت بھی ہٹلرکی رائزٹیگ کی طرح بن رہ جائے گی۔
پارلیمنٹ سے لوگوں کا کم ہو رہا ہے اعتماد: اویسی
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈراسدالدین اویسی نے کہا، “آج غریبوں، متاثرین، دلتوں، آدیواسیوں اورمسلمانوں کے درمیان پارلیمنٹ سے محبت اوربھروسہ کم ہوگیا ہے، اس لئے لوگ سڑک پراتررہ ہیں، کیونکہ اب لوگوں کولگتا ہے کہ پارلیمنٹ اب ملک کا دل نہیں رہا، بلکہ ایک عمارت بن کررہ گئی ہے۔”
پارلیمانی جمہوریت کوہورہا ہے نقصان: اویسی
انہوں نے کہا کہ چاہے کسان آندولن ہو، شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے متعلق ہوا احتجاج ہو یا پھر درج فہرست ذات کے ریزرویشن کا احتجاج ہو، لوگ سڑکوں پراتر رہے ہیں۔ اگرہم پارلیمنٹ کو دل کی طرح نہیں رکھیں گے تو اس سے پارلیمانی جمہوریت کو کافی نقصان ہوگا۔
پارلیمنٹ کی عمارت میں دل: اویسی
اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا، “ہم سبھی کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔ یہ عمارت بھلے ہی اینٹوں سے بنی ہوئی ہے۔ مگریہ اس عمارت میں دل ہے اور ہمیں اسے دل کی طرح ہی رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کل 14 فیصد مسلمان ہیں، لیکن پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی صرف 4.8 فیصد ہے۔
پارلیمنٹ میں جیت کرآرہے ہیں پیسے والے لوگ: اویسی
اسدالدین اویسی نے بی آرامبیڈکرکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انگریزٹیکس کے لئے پارلیمنٹ کو بلاتے تھے۔ آج ہم اسی راستے پرجا رہے ہیں۔ آپ نے انہیں صحیح ثابت کردیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج جس کے پاس ایک مذہب کے لوگوں کا ووٹ اورپیسے ہیں، وہیں پارلیمنٹ میں جیت کرآرہا ہے۔ اس سے جمہوریت کمزور ہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…