قومی

Asaduddin Owaisi on Anand Mohan Row: آنند موہن کی رہائی پر اسدالدین اویسی نے اٹھائے سوال، کہا- ‘یہ دوسری بار کرشنیا کا قتل’

AIMIM Chief Asaduddin Owaisi on Anand Mohan Row: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ آنند موہن کی رہائی سے متعلق بڑا بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوسری بارکرشنیا کا قتل ہے۔ اس معاملے میں بہار کی آئی اے ایس ایسوسی ایشن خاموش ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا اس وقت لالو پرساد یادو کی حکومت نہیں تھی کیا انہوں نے ان کی بیوی سے ملاقات نہیں کی تھی۔ اب کون سا آئی اے ایس افسر بہار میں جان خطرے میں ڈالے گا۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ 5 دسمبر 1994 کو ایک دلت آئی اے ایس کا قتل کیا گیا، جب وہ محض 37 سال کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب کون سا آئی اے ایس افسر بہارمیں جان خطرے میں ڈالے گا۔ کرشنیا نے مزدوری کرکے پڑھائی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرشنیا کی فیملی کے ساتھ ہیں اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ایک بار پھر اس معاملے سے متعلق سوچا جائے گا۔

آنند موہن کی رہائی پراٹھ رہے ہیں سوال

دراصل، بہارحکومت کو جیل ضوابط کے مطابق تبدیلی کرنے اور گینگسٹرسے لیڈربنے آنند موہن کی رہائی کا راستہ صاف کرنے کے لئے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی سے متعلق اسدالدین اویسی نے بھی کئی سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا ایک بار پھربہارمیں سن لائٹ یا رنویرسینا آنے والی ہے کیا؟

سیاسی فائدے کے لئے کر رہے ہیں ایسا کام

ایسے قدم صرف سیاسی فائدے کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں۔ پہلے بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو کی آبروریزی کرنے والوں کے آبرویزی کرنے والوں کو رہا کیا تھا، اب بہار حکومت نے ایک اور قصوروار کو رہا کردیا ہے۔ یہ کون سا سماجی انصاف ہے۔ جب بلقیس بانو کے ساتھ آبروریزی کرنے والے قصورواروں کو چھوڑا گیا تھا تب بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر ان کی مخالفت میں نہیں تھا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago