قومی

Asaduddin Owaisi on Supreme Court Waqf hearing: وقف قانون سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت پر اسدالدین اویسی نے کیا کہا؟

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں  وقف قانون 2025 سے متعلق آج مسلسل دوسرے دن سماعت ہوئی۔ مرکزی حکومت نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے سات دنوں کا وقت مانگا تھا، جسے عدالت نے دے دیا ہے۔ وہیں عدالت نے عبوری حکم دیتے ہوئے وقف کونسل اوروقف بورڈ میں کسی بھی تقرری پرروک لگا دی ہے۔ عدالت میں ہوئی سماعت پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چیف اسدالدین اویسی کی طرف سے بڑا بیان آیا ہے۔

حیدراآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم اس ایکٹ کوغیرآئینی مانتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سینٹرل وقف کونسل اوراسٹیٹ وقف بورڈ کی تشکیل نہیں کی جائے گی اوروقف بائی یوزرکوہٹایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ وقف امینڈمنٹ ایکٹ کے خلا ف ان کی قانونی لڑائی جاری رہے گی۔ آپ کوبتادیں کہ اویسی کی طرف سے بھی عدالت میں عرضی داخل کرکے ایکٹ کوغیرآئینی قرار دیا گیا ہے۔

جے پی سی میں بھی میں نے ترمیم کی مخالفت کی: اویسی

سپریم کورٹ میں وقف قانون کی سماعت پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ اس ایکٹ کوغیرآئینی مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے پی سی کی بحث کے دوران میں نے حکومت کی طرف سے مجوزہ سبھی ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے ایک رپورٹ دی تھی۔ پارلیمنٹ میں بل پربحث کے دوران میں نے بل کوغیرآئینی بتایا تھا۔ یہ آرٹیکل 14, 15, 25 اور26 کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس ایکٹ کے خلاف ہماری قانونی لڑائی جاری رہے گی۔

وقف قانون سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سالسٹر جنرل کے اس بیان کو ریکارڈ میں لیا کہ مرکزی حکومت 7 دنوں کے اندر جواب داخل کرے گی۔ اس دوران جو پہلے تھا ویسا ہی رہے گا۔ سالسٹرجنرل نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگلی سماعت کی تاریخ تک وقف جس میں پہلے سے رجسٹرڈ یا نوٹیفکیشن کے ذریعہ ڈکلیئروقف شامل ہیں، کو نہ تو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا اور نہ ہی کلکٹرکو بدل جائے گا۔

وقف ایکٹ پرآئندہ سماعت 5 مئی کو ہوگی

سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو 7 دنوں کے اندر جواب داخل کرنا چاہئے۔ وہیں، وقف ایکٹ پراب اگلی سماعت 5 مئی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ عدالت میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف 73 سے زیادہ عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ وہیں، عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پران میں سے 5 عرضیوں کی بنیاد پر ہی سماعت ہوگی۔ باقی عرضیوں کو درخواست کے طور پر سامنے رکھا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago