بھارت ایکسپریس۔
Asaduddin Owaisi Lok Sabha Election 2024: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپوزیشن الائنس انڈیا اوربہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن الائنس انڈیا سے بات کی تھی، لیکن ہماری نہیں سنی گئی۔ حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا، ”بہارمیں اورکتنی سیٹوں پرہم لڑیں گے یہ دوسرے مرحلے کے بعد طے ہوجائے گا۔ ہمارے لڑنے سے عظیم اتحاد کونقصان ہوسکتا ہے یا بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کوفائدہ ہونے کی باتیں کیوں کی جاتی ہیں؟ جمہوریت میں الیکشن کوئی بھی پارٹی لڑسکتی ہے۔”
اسدالدین اویسی نے مزید کہا، ”اے آئی ایم آئی ایم بہارکے صدراوررکن اسمبلی اخترالایمان نے انڈیا الائنس سے بات کی تھی، لیکن کسی نے نہیں سنی۔ انڈیا الائنس تکبرکا شکارہیں۔ ویسے ہم لوگوں کے خلاف بھی امیدواراتارے گئے ہیں۔ اس سے متعلق ہم تو کچھ نہیں بول رہے ہیں۔” انہوں نے تیجسوی یادوپربھی طنزکیا۔
اسدالدین اویسی نے تیجسوی یادو پرکیا پلٹ وار
اسدالدین اویسی نے کہا کہ پورنیہ میں تیجسوی یادوکہتے ہیں کہ اپوزیشن الائنس انڈیا کی امیدواربیما بھارتی کونہیں چن سکتے تواین ڈی اے کے امیدوارکوووٹ دیجئے۔ اس سے توواضح ہوتا ہے کہ تیجسوی یادونہیں چاہتے کہ پپویادوکوووٹ ملے۔ انہوں نے تیجسوی یادو پرطنزکستے ہوئے کہا کہ ایسے میں واضح ہوجاتا ہے کہ وہ کتنے پابندعہد ہیں کہ نریندرمودی کو پھر سے وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔
دراصل، لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے یعنی 26 اپریل، کو پورنیہ میں ووٹنگ ہوگی۔ عظیم اتحاد نے یہاں سے آرجے ڈی کی لیڈربیما بھارتی کوانتخابی میدان میں اتارا ہے، جبکہ این ڈی اے کی طرف سے سنتوش کشواہا الیکشن لڑرہے ہیں۔ وہیں، پورنیہ سے راجیش رنجن عرف پپویادو بطورآزاد امیدوارانتخابی میدان میں اترے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…