قومی

Asaduddin Owaisi on Godse: ‘بھارت کے پہلے دہشت گرد کا نام ناتھو رام…’ رام نومی جلوس میں گوڈسے کی تصویر پر اویسی نے کہی یہ بڑی بات

AIMIM Chief Asaduddin  Owaisi on Nathuram Godse: رام نومی کے موقع پر جہاں بہاراورمغربی بنگال میں تشدد  برپا ہوا۔ وہیں حیدرآباد میں رام نومی جلوس کے دوران لوگ ناتھو رام گوڈسے کی تصویر لے کر ناچتے ہوئے دکھائی دیئے۔ اس معاملے کو لے کر اب رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ ناتھو رام گوڈسے ہندوستان کا پہلا دہشت گرد تھا اور یہ کون لوگ ہیں جو مہاتما گاندھی کے قاتل کی تصویر لے کر ناچ رہے ہیں؟ اویسی نے کہا کہ اگر کوئی اسامہ بن لادن کی تصویر لے کرایسا کرتا تو کہا جاتا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی وجہ سے حیدرآباد دہشت گردوں کا اڈہ بن گیا ہے اور پولیس گھر کا دروازہ توڑ دیتی، لیکن اب سناٹا کیوں ہے؟

پولیس کے کردار پر اٹھائے سوال

شوبھا یاترا میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تصویرنشرکرنے سے متعلق اسدالدین اویسی نے کہا- ‘حد تو یہ ہوگئی ہے کہ حیدرآباد میں گوڈسے کی تصویر لے کرآرہے ہیں۔ ہندوستان کے پہلے دہشت گرد، پہلے ٹیررسٹ کا نام ناتھو رام گوڈسے تھا، جس نے گاندھی کو مارا تھا، وہ اس کی تصویر کے ساتھ ناچ رہے ہیں۔ یہ کون لوگ ہیں جو حیدرآباد میں گوڈسے کی تصویر کے ساتھ ناچ رہے ہیں؟’

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے اس دوران حیدرآباد پولیس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جو رام نومی کے جلوس کے دوران ناتھو رام گوڈسے کی تصویر دکھا رہے تھے، لیکن اگر کوئی اسامہ بن لادن کی تصویر لاتا تو کہتے کہ مجلس کی وجہ سے حیدرآباد دہشت گردوں کا اڈہ بن گیا ہے تو پولیس گھر کا دروازہ توڑ دیتی۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار پرکی تنقید

اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ مجھے بتاؤ، تمہارا اس سے کیا رشتہ ہے؟ وہ اتنے خاموش تھے، جیسے ٹی وی پر اپنے بھائی جان کی تصویر دیکھ رہے ہوں، مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ اتنا سناٹا کیوں ہو جاتا ہے؟ واضح رہے کہ اس دوران اسدالدین اویسی نے بہار میں مدرسے کو لگائی گئی آگ سے متعلق وزیراعلیٰ نتیش کمار پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے تشدد سے متعلق وزیراعلیٰ نتیش کمار کی خاموشی پر سوال اٹھائے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

2 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

3 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

4 hours ago