Asad Ahmed Encounter Post Mortem Report: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد انکاونٹر معاملے میں اسد کی میڈیکل رپورٹ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے اس رپورٹ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے، اسد احمد کو دو گولیاں لگی ہیں، جس میں سے پہلی گولی اس کی پیٹھ پر لگی ہے تو وہیں دوسری گولی اسد احمد کے سینے میں لگی ہے، جو آگے اس کے گردن میں جاکر پھنس گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسد احمد کے ساتھ ہی انکاونٹر میں ہلاک کئے گئے اس کے ساتھی غلام کو ایک گولی اس کے پیٹھ پر لگی ہے جو اس کے سینے کو چیرتی ہوئی آگے نکل گئی۔ الزام ہے کہ ان دونوں ملزمین نے ہی 24 فروری کو پریاگ راج میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر امیش پال کا قتل کردیا تھا، جس میں یوپی پولیس کے دو سپاہی بھی شہید ہوگئے تھے۔
انکاونٹر سے متعلق پولیس کا دعویٰ
یوپی پولیس اور ایس ٹی ایف کو گزشتہ 50 دنوں سے اسد احمد اور غلام محمد کو تلاش کر رہی تھی، جس کو لے کر پولیس مسلسل چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ یوپی پولیس کی پریس کانفرنس میں دی گئی جانکاری کے مطابق، پولیس نے ان کو جھانسی میں پکڑنے کی کوشش کی، جہاں انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں پولیس نے ان کو مار گرایا۔
اسپیشل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے کہا، پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس میں مطلوب اسد احمد اورغلام بدمعاش تھے، جن پر پانچ پانچ لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ دونوں جھانسی میں ایس ٹی ایف کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد احمد کے انکاونٹر پر برہم ہوئے اسدالدین اویسی، کہا- مذہب کے نام پر انکاونٹر کرتی ہے بی جے پی
حالانکہ دوسری طرف اسداحمد کے انکاونٹر پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس انکاونٹر کی اعلیٰ سطحی جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…