-بھارت ایکسپریس
Aryan Khan Drugs Case: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے مشکل میں گھرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ این سی بی کے ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر کے خلاف سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس میں سمیر وانکھیڑے کے خلاف اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نہیں پھنسانے کے بدلے میں 25 کروڑ روپئے کی رشوت کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق، سمیروانکھیڑے کے اشارے پر گوساوی نے آرین خان معاملے میں 25 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس رقم کے بدلے بھروسہ دیا گیا کہ آرین خان کو ڈرگس معاملے میں نہیں پھنسایا جائے گا۔
وانکھیڑے کے لئے گوساوی کر رہا تھا ڈیل
ایف آئی آرکی کاپی کے مطابق، سمیر وانکھیڑے نے ڈیل کے لئے پیسوں کے معاملے میں گوساوی کو پوری چھوٹ دے رکھی تھی۔ گوساوی نے 18 کروڑ میں ڈیل ہوگئی تھی۔ یہی نہیں گوساوی نے 50 لاکھ روپئے پیشگی کے طور پر لئے بھی تھے۔
ایف آئی کے مطابق، جانچ میں سمیروانکھیڑے نے اپنے بیرون ملک دورہ کے بارے میں بھی صحیح جانکاری نہیں دی تھی۔ انہوں نے اپنی مہنگی گھڑی، کپڑوں کے بارے میں بھی صحیح نہیں بتایا تھا۔ سمیر وانکھیڑے کے پاس آمدنی سے زیادہ جائیداد کی بھی بات ایف آئی آرمیں کہی گئی ہے۔
سی بی آئی نے وانکھیڑے کے گھر کی تھی چھاپہ ماری
گزشتہ 12 مئی کو سی بی آئی نے سمیروانکھیڑے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی۔ سی بی آئی کی ٹیم نے وانکھیڑے کے ممبئی واقع رہائش گاہ پر 13 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔ سی بی آئی افسران وانکھیڑے کے والد، ساس-سسر اور بہن کے گھر بھی پہنچے تھے۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…