لوک سبھا الیکشن کے دوران کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کانگریس کے سابق صدر اروندر سنگھ لولی، سابق ریاستی وزیر راجکمارچوہان، سابق رکن اسمبلی نصیب سنگھ، سابق رکن اسمبلی نیرج بسویا اور یوتھ کانگریس کے لیڈرامت ملک نے بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب اروندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان اور امت ملک کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
اروندرسنگھ لولی نے دیا تھا پردیش صدر عہدے سے استعفیٰ
چند دنوں قبل ہی اروندرسنگھ لولی نے ریاستی صدرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کوطویل خط لکھ کرعام آدمی پارٹی سے الائنس پراعتراض ظاہرکیا تھا۔ ساتھ ہی کنہیا کمار اور ڈاکٹرادت راج کو کانگریس کا امیدوار بنائے جانے پر بھی ناراضگی ظاہرکی تھی۔ اس سے پہلے راجکمار چوہان نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لولی پہلے بھی بی جے پی میں رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے 2017 میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن سے پہلے اروندر سنگھ لولی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، لیکن کچھ مہینوں میں ہی کانگریس میں واپسی کرلی تھی۔
لولی نے اپنے استعفیٰ میں کیا کہا تھا؟
اروندرسنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے کوبھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں کہا تھا کہ جس عام آدمی پارٹی کے کئی وزراء بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ہیں، پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں انہیں کے ساتھ الائنس کرلیا ہے جبکہ پارٹی کارکنان نے اس کی مخالفت بھی کی تھی۔ اروندرسنگھ لولی نے مزید کہا تھا کہ وہ اب پارٹی کے کارکنان کے مفاد کا تحفظ نہیں کرسکتے ہیں، اس لئے دہلی کانگریس صدربنے رہنے میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سال 2017 میں پہلی باربی جے پی میں شامل ہوئے تھے لولی
اروندرسنگھ لولی 2017 میں دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے وقت کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ حالانکہ تب وہ بی جے پی میں زیادہ دنوں تک رہ نہیں پائے تھے اور پھر سے 12-10 ماہ میں ہی انہوں نے پھرسے گھرواپسی کرلی تھی۔ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں وہ مشرقی دہلی سے انتخابی میدان میں بھی اترے تھے۔ حالانکہ تب ان کو ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب اروندرسنگھ لولی ایک بارپھر سے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…