قومی

Arvind Kejriwal Interim Bail: جیل سے باہر آنے کے بعد کیا کریں گے اروند کیجریوال؟ ایسا ہوسکتا ہے انتخابی پلان

Arvind Kejriwal News: دہلی شراب پالیسی معاملے کے مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے آج جمعہ (10 مئی) کو عبوری ضمانت دے دی۔ اس کے بعد سے اس انتخابی مہم میں اروند کیجریوال کے پلان کے بارے میں تمام طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جیل سے باہر آنے کے بعد کیا کریں گے؟

ذرائع کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق، اروند کیجریوال کا پلان کچھ اس طرح کا ہوسکتا ہے، جس میں دہلی، پنجاب اورہریانہ میں انتخابی مہم، عام آدمی پارٹی اپنی تشہیری تھیم بدل دے گی، دہلی کی 4 سیٹوں پرمیگا روڈ شو، بڑی انتخابی ریلی کرسکتے ہیں۔ ہریانہ کے کروچھیتر میں روڈ شو کا پلان اورپنجاب میں بھی انتخابی تشہیرکو رفتار دیں گے، جیسے پروگرام شامل ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی حکمت عملی میں کیا ہوگی تبدیلی؟

اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھاردواج سے پوچھا گیا تھا کہ اگراروند کیجریوال جیل سے باہرآتے ہیں اور نہیں آتے ہیں تو کیا آپ کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی کی جائے گی؟ اس کے جواب میں عام آدمی پارٹی کے لیڈرنے کہا تھا کہ دونوں ہی صورتوں میں حکمت عملی تبدیل کی جائے گی اور پارٹی کی انتخابی تشہیراروند کیجریوال کے نام پرہی ہوگا۔

ووٹوں کی گنتی تک ضمانت کی اپیل کو عدالت نے نہیں کیا قبول

وہیں، بینچ نے اروند کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کے اس اپیل کو منظورنہیں کیا کہ انہیں چارجون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے ایک دن بعد پانچ جون تک عبوری ضمانت دی جائے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انتخابی تشہیر کی بنیاد پر اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دیئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں کہا کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ عدالت نے کہا کہ کیجریوال کو 21 دنوں کے لئے عبوری ضمانت دینے س کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ عدالت معاملے میں کیجریوال کی گرفتاری کو برقرار رکھنے کے دہلی ہائی کورٹ کے گزشتہ مہینے کے فیصلے کو چیلنج دینے والی ان کی عرضی پرسماعت کررہی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago