قومی

Kaiserganj Lok Sabha News: ‘قسمت سے بڑا کچھ نہیں’ ٹکٹ کٹنے کے معاملہ پر قیصر گنج کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کا بڑا بیان

Brijbhushan Sharan Singh:قیصر گنج، گونڈا، اترپردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے ٹکٹ نہ ملنے پر کہا ہے کہ قسمت سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔ سنگھ نے کہا کہ یہ پارٹی اور بھگوان کا فیصلہ ہے۔ پارٹی ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہے گی، پارٹی نے ٹکٹ میری جگہ کسی اور کو نہیں میرے بیٹے کو دیا ہے جس میں سب کچھ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میرے ساتھ کھڑی ہے۔ پارٹی نے میرے بجائے میرے بیٹے کو انتخابی ٹکٹ دیا۔ پارٹی کسی اور کو ٹکٹ دیتی تو کہا جا سکتا تھا کہ پارٹی میرے ساتھ کھڑی نہیں ہے۔

پہلوانوں کے الزامات پر سنگھ نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہمارا پہلو مضبوط ہے۔ یہ کانگریس کی سازش ہے۔ بھوپیندر ہڈا اور کچھ صنعت کاروں کو میرا کام کرنے کا انداز پسند نہیں آیا۔ ان کھلاڑیوں کی تعداد کتنی ہے؟ ملک اور ہریانہ کے 95 فیصد کھلاڑی مجھے پسند کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Lok Sabha Election 2024: اس مشہور اداکار نے نفرت کے خلاف ووٹ ڈالا! کہا- ہم تم سے محبت کریں گے!

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ پانچویں مرحلے میں…

5 hours ago

Akhilesh Yadav Rally:آٹا کے ساتھ ساتھ ڈاٹا بھی مفت میں دیں گے، اکھلیش یادو نے عوام سے کیا وعدہ

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کی…

6 hours ago