بھارت ایکسپریس۔
Delhi Minister Atishi Notice: عام آدمی پارٹی کے لیڈران پر کارروائی اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد وزیر آتشی مارلینا نے الزام لگایا تھا کہ ان پر ایک قریبی شخص کے ذریعہ پارٹی بدلنے کا دباو بنایا جارہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، آتشی مارلینا کا کہنا تھا کہ انہیں سوربھ بھاردواج، راگھو چڈھا اوردرگیش پاٹھک کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ اب اس معاملے میں دہلی بی جے پی کی طرف سے آتشی مارلینا کونوٹس بھیجا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگرمعافی نہیں مانگتی ہیں تو ہتک عزت کے نوٹس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا نے ایک پریس کانفرنس کرکے بتایا ہے کہ آتشی اگرمعافی نہیں مانگتی ہیں تو ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ ابھی انہیں معافی مانگنے کے لئے نوٹس بھیجا گیا اور ڈیفامیشن نوٹس پارٹی میڈیا سربراہ کی طرف سے دہلی حکومت میں وزیرآتشی مارلینا کو بھیجا گیا ہے۔
ویریندر سچدیوا نے کہا ہے کہ آتشی عادتاً اس طرح کے بے بنیاد االزام لگاتی رہی ہیں۔ انہوں نے جھوٹا، من گھڑت بیان دیا ہے۔ کس نے اورکب رابطہ کیا، یہ انہوں نے بتایا ہی نہیں۔ جس نے رابطہ کیا وہ قریبی شخص کون تھا اور کس کے کہنے پراس نے فون کیا تھا۔ دہلی بی جے پی نے کہا کہ آتشی مارلینا یا ان کی پارٹی پرجب بھی الزام لگتے ہیں تو اراکین اسمبلی توڑنے یا لیڈران کی گرفتاری کی کہانی سناتی ہیں۔ دو بارپہلے بھی اس طرح کے الزام لگا چکی ہیں، لیکن کوئی ثبوت نہیں دیتی ہیں۔
بی جے پی کی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایسے الزام بی جے پی کی سیاسی اور سماجی شبیہ کو دھومل کرتے ہیں۔ ہم نے ایک ہتک عزت نوٹس آتشی کو بھیج کرالزام واپس لے کرعوامی طور پر معافی مانگنے کو کہاہے۔ اگروہ ایسا نہیں کرتی ہیں تو ان پر بی جے پی اورکارکنان کی ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…