قومی

Arvind Kejriwal News: اروند کیجریوال کا کانگریس-بی جے پی پربڑا حملہ، ’گاندھی فیملی سے کوئی جیل کیوں نہیں گیا؟‘، کانگریس کی طرح ہم نہیں کریں گے سمجھوتہ

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں گاندھی فیملی سے کوئی جیل نہیں گیا۔ لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس نے بی جے پی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ ہم پرفرضی کیس بناکر جیل بھیجا گیا۔ ہم کسی کے بھی ساتھ معاہدہ نہیں کریں گے۔ جمعرات (28 اگست) کو پارٹی کے لیڈران کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے یہ باتیں کہیں۔

سمجھوتہ کی سیاست چلتی نہیں: کیجریوال

سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، “میرے پاس کئی لوگ آتے ہں اور کہتے ہیں کہ ان سے (بی جے پی) سمجھوتہ کرلو۔ سمجھوتہ کی سیاست چلتی نہیں ہے۔ آپ کو یہ لگے کہ پیٹھ پیچھے بند کمرے میں کوئی سمجھوتہ ہوجائے گا اورعوام کوپتہ نہیں چلے گا، ایسا نہیں ہے۔ عوام کوسب پتہ چلتا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا، “کوئی کہتا ہے کہ مایاوتی جی نے سمجھوتہ کررکھا ہے، کوئی کہتا ہے کہ اویسی نے سمجھوتہ کررکھا ہے۔ سب سے زیادہ تواب لوگ کہنے لگے ہیں کہ کانگریس نے سمجھوتہ کررکھا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے پانچ سب سے بڑے لیڈرجیل ہوآئے، بی جے پی نے آپ کے پانچ سب سے بڑے لیڈران کو جیل بھیج دیا، ایسا کیوں ہے کہ کانگریس کا ایک بھی لیڈرجیل نہیں گیا۔”

نیشنل ہیرالڈ کیس پرکہی یہ بڑی بات

پارٹی لیڈران کوخطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا، “مجھے نہیں معلوم کہ نیشنل ہیرالڈ کیا ہے۔ میں نے انٹرنیٹ پرجاکر پڑھا۔ سننے میں توکافی خطرناک لگتا ہے۔ جواس کے حقیقت (فیکٹس) ہیں، اس سے تولگتا ہے کہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ ہمارے کوبالکل فرضی کیس بناکرجیل بھیج دیا۔ گاندھی فیملی سے ابھی تک کوئی جیل نہیں گیا۔”

رابرٹ واڈرا کا کیوں کیا ذکر؟

اس کے ساتھ ہی اروند کیجریوال نے کہا کہ 2014 کے الیکشن میں مجھے یاد ہے کہ ہریانہ کے اندر جتنے لینڈ اسکیم ہوئے تھے، اس میں رابرٹ واڈرا ان کا سب کا نام آتا تھا۔ 2014 کا پورا الیکشن یہ جیجا جی (بہنوئی) کے نام پر جیتے تھے۔ 2جی کیس بند ہوگیا، کوئلہ گھوٹالہ کیس بند ہوگیا۔ عوام بے وقوف نہیں ہے، سب سمجھتی ہے۔

میرے گھرپانچ پانچ بار بجلی جاتی ہے: کیجریوال

بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں 6 ماہ سے ان کی حکومت ہے۔ آج عوام عام آدمی پارٹی کی حکومت کویاد کررہی ہے۔ میں لٹین دہلی میں رہتا ہوں، جوبالکل پرائم علاقہ ہے۔ میرے گھرروزپانچ پانچ باربجلی جاتی ہے۔ بچوں کی فیس بڑھ گئی ہے۔ سڑکیں ٹوٹی پڑی ہیں۔ سیورجام پڑے ہیں۔ جھگیاں توڑرہے ہیں۔ غریبوں کا توجینا حرام کردیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

23 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

48 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago