Delhi Assembly Election 2025: ملک کی راجدھانی دہلی میں اسمبلی الیکشن کے لئے اب کچھ ہی ماہ کا وقت باقی بچا ہے۔ اس سے پہلے دہلی کی سیاسی سرگرمیاں تیزہونے لگی ہیں۔ اس درمیان دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی پر تازہ حمہ کیا ہے۔ اروندکیجریوال نے ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے بی جے پی پر لوگوں کے ووٹ کاٹنے کا الزام لگایا۔ ساتھ ہی ہریانہ اورمہاراشٹرمیں جیت کوسازش بھی قراردے دیا۔ ایکس پرکئے گئے پوسٹ میں اروند کیجریوال نے اس سے متعلق بہت بڑا انکشاف کرنے کی بھی بات کہی ہے۔
اروند کیجریوال نے ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “دہلی میں بی جے پی بڑے پیمانے پرلوگوں کے ووٹ کٹوانے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ بی جے پی نے ہزاروں رائے دہندگان کے ووٹ کٹوانے کے لئے عرضی داخل کی۔ جلد اس پربہت بڑا انکشاف کروں گا۔ کیا یہ لوگ ہریانہ اورمہاراشٹرکا بھی الیکشن اسی طرح سے جیتے؟ بی جے پی والوں، دہلی میں تمہاری سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔”
مہاراشٹراورہریانہ میں بی جے پی کو ملی غیرمتوقع جیت
حالانکہ اروند کیجریوال کے اس پوسٹ کے بعد فی الحال بی جے پی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے مہاراشٹراورہریانہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے غیرمتوقع جیت حاصل کی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی نے جہاں کانگریس کے حق میں ماحول ہونے کے بعد ہریانہ میں اپنی جیت یقینی کی، وہیں مہاراشٹرمیں بھی پارٹی نے مہا وکاس اگھاڑی کے مضبوط بتائے جانے والے اتحاد کوبھی شکست دینے میں کامیاب رہی۔
غورکرنے والی بات یہ ہے کہ دہلی میں سال 2020 کے اسمبلی الیکشن میں اروند کیجریوال کی پارٹی نے دہلی کی 63 اسمبلی سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ وہیں، بی جے پی کوصرف 7 سیٹوں پرکامیابی ملی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد اروند کیجریوال شراب گھوٹالے کا الزام لگا اورجیل سے رہا ہونے کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…
جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…
عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…