کھیل اور نوجوانوں کے امور اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں سے ہندوستان کی ترقی اور سماجی ترقی میں ان کی غیر معمولی شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے، 2022-23 کے باوقار نیشنل یوتھ ایوارڈز(این وائی اے) کے لیے درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔تمام شعبوں میں ہندوستان کے نوجوانوں کے بے مثال جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے – خواہ وہ کھیل ہو، سماجی خدمت ہو، سائنس ہو یا تحقیق ، مانڈویہ نے اس با ت پر زور دیا کہ ایوارڈز محض ایک توصیفی سند نہیں بلکہ ترقی پسند اور جامع ہندوستان کو فروغ دینے میں نوجوان قیادت کا جشن ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ماتحت،محکمہ امور نوجوانوں کی طرف سے ، صحت ، انسانی حقوق کا فروغ، فعال شہریت، کمیونٹی سروس وغیرہ سمیت مختلف ترقیاتی اور سماجی خدمت کے شعبوں میں بہترین کام کرنے کے لئے نوجوانوں (15 سے 29 سال کی عمر کے درمیان) اور تنظیموں کو نیشنل یوتھ ایوارڈز (این وائی اے) سے نوازا جاتا ہے۔ایوارڈز کا مقصد نوجوانوں کو قومی ترقی اور سماجی خدمت کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینا، نوجوانوں کو کمیونٹی کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی ترغیب دینا اور اس طرح اچھے شہری کے بطور اپنی ذاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے اعزاز سے نوازنا اور سماجی خدمت سمیت قومی ترقی کے لیے نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے والی رضاکار تنظیموں کے شاندار کاموں کا اعتراف کرنا ہے۔
نیشنل یوتھ ایوارڈ (2022-23) کے لئے درخواستیں یکم نومبر سے 15 نومبر 2024 تک وزارت داخلہ کے کامن ایوارڈ پورٹل کے ذریعے طلب کی جا رہی ہیں۔ ایوارڈ پورٹل کا لنک https://awards.gov.in/ ہے۔یہ ایوارڈ تمغہ، سرٹیفکیٹ اور افراد کے لئے 1,00,000 روپے کے نقد انعام اور تنظیموں کے لئے 3,00,000 روپے کے نقدانعام پر مشتمل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…