مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر۔ (فائل فوٹو)
Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے تین مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ آئندہ 4 مرحلوں کے لئے سبھی پارٹیاں اورامیدوار زوروشورسے تشہیرمیں مصروف ہوگئی ہیں۔ اسی ضمن میں مرکزی وزیراور بی جے پی امیدوار انوراگ ٹھاکربھی اپنی انتخابی تشہیر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
11 مئی کونکلے گی سنکلپ یاترا
انوراگ ٹھاکر11 مئی سے اپنی انتخابی تشہیرکا آغازکریں گے۔ اس دوران مرکزی وزیر وجے سنکلپ یاترا نکالیں گے۔ یہ یاترا ہماچل پردیش کے حمیر پور کے بھوٹا چوک سے نکلے گی۔ اسی پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی نے انوراگ ٹھاکرکو اپنا امیدواربنایا ہے۔
4 لاکھ ووٹوں سے 2019 میں درج کی تھی جیت
انوراگ ٹھاکرنے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ حمیر پورکے لوگ ان کے ساتھ ہیں اوراس باران کی جیت کا فرق گزشتہ بارسے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے 2019 کے الیکشن میں تقریباً 4 لاکھ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر…
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…