قومی

Lok Sabha Election 2024: مایاوتی نے دیا سوامی پرساد موریہ کو بڑا جھٹکا، بی ایس پی نے ان کے خلاف اتار دیا امیدوار

Lok Sabha Election 2024: بی ایس پی نے جمعرات کی صبح لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے اپنے دو امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ بی ایس پی نے اس فہرست میں کشی نگراوردیوریا سیٹ پراپنے امیدوار کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست کے سامنے آتے ہی سابق ریاستی وزیرسوامی پرساد موریہ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کے بی ایس پی کے ساتھ جانے اورکشی نگرسے امیدوار بنائے جانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

دراصل، کچھ دنوں سے سوامی پرساد موریہ کی پارٹی راشٹریہ شوست سماج پارٹی اوربی ایس پی کے درمیان الائنس کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم جمعرات کوجب بی ایس پی نے اپنے دو امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تو ان قیاس آرائیوں پربریک لگ گیا۔ حالانکہ اس سے پہلے منگل کو ہی سوامی پرساد موریہ نے اعلان کردیا تھا کہ وہ کشی نگرسیٹ سے 9 مئی یعنی آج پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

بی ایس پی نے اپنی دوسری فہرست میں دوامیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کشی نگرسیٹ سے شبھ نارائن چوہان اوردیوریا سیٹ سے سندیش یادوعرف مسٹرکواپنا امیدواربنایا ہے۔ حالانکہ انڈیا الائنس اوراین ڈی اے نے ان دونوں ہی سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

کون ہیں این ڈی اے اورانڈیا الائنس کے امیدوار

واضح رہے کہ بی جے پی نے کشی نگرسیٹ سے وجے دوبے کواپنی امیدواربنایا ہے۔ وجے دوبے نے اس سیٹ سے اپنی پرچہ نامزدگی نے بھی داخل کردی ہے۔ جبکہ دوسری طرف انڈیا الائنس کے تحت سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر کشی نگرسے اجے پرتاپ سنگھ عرف پنٹوسینتھ وارالیکشن لڑرہے ہیں۔ جبکہ دیوریا سیٹ سے بی جے پی نے ششانک منی ترپاٹھی کواپنا امیدواربنایا ہے۔ وہیں دوسری طرف، انڈیا الائنس کے تحت کانگریس کے ٹکٹ پر اکھلیش پرتاپ سنگھ الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان دونوں ہی سیٹوں پرساتویں اورآخری مرحلے میں الیکشن ہوگا۔ اس مرحلے کے تحت یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago