یوپی حکومت کے وزیر آشیش پٹیل کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔
مرکزی وزیرانوپریا پٹیل کے شوہراوراترپردیش حکومت میں کابینی وزیرآشیش پٹیل کی کار بدھ کے روز حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں آشیش پٹیل کے ہاتھ اور پیرمیں چوٹ لگی ہے۔ فی الحال ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پریاگ راج سے مرزا پور جاتے وقت حادثہ ہوا۔ آشیش پٹیل اپنا دل (ایس) کے کارگزار صدر ور یوگی حکومت میں تکنیکی تعلیم کے وزیرہیں۔
جانکاری کے مطابق، آشیش پٹیل کے قافلے میں چل رہی کارپریاگ راج کے میجا روڈ میں حادثے کا شکارہوگئی۔ بائیک سوارکو بچانے کے چکرمیں آشیش پٹیل کا قافلہ آپس میں ٹکراگیا۔ اس سے ان کی کارکا بمپرتباہ ہوگیا۔ ساتھ ہی آشیش پٹیل کوبھی چوٹ آئی ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔
انوپریا پٹیل اورآشیش پٹیل کی شادی کی سالگرہ آج
واضح رہے کہ آج آشیش پٹیل اور انوپریا پٹیل کی شادی کی سالگرہ بھی ہے۔ اسے لے کرانوپریاپٹیل نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر دو پوسٹ بھی کئے، جس میں انہوں نے آشیش پٹیل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا- .”زندگی میں رنگ کئی، وقت نے بھرڈالے ساتھ ساتھ ہم نے کیا خوب شوق پالے کسی ایک کے بس کی بات نہ تھی، سو مل کر یہ مسئلے سنبھالیں۔”
بھارت ایکسپریس۔
فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے CAQM نے نفاذی نظام کا جائزہ لیا، بغیر…
ایکسس بینک کے ویزا اور ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز سے شروعات. ماہرین کے مطابق ایپل…
وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے میں سوشل…
بیان کے مطابق پلانٹ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 16.80 کروڑ روپے خرچ ہوئے…
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…
منگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ (ایم آر پی ایل) کے پلانٹ میں بدھ کو دھماکے…