قومی

Delhi Geeta Colony Murder: دہلی میں دردناک حادثہ، ایک پالیتھین میں سر تو دوسرے میں جسم کے دیگر اعضاء… دہلی میں پھر تازہ ہوا ’شردھا قتل سانحہ‘

Geeta Colony Murder: بدھ کے روز دہلی کے جمنا کھادرعلاقے میں گیتا کالونی فلائی اوورکے پاس جسم کے کٹے ہوئے حصے ملنے سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پولیس کی ٹیم پہنچی۔ سینٹرل رینج کے جوائنٹ سی پی پرمادتیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ”دو کالے پالیتھین بیگ ملے ہیں۔ ایک پالیتھین میں جسم کا سررکھا تھا اور دوسرے پالیتھین میں جسم کے دیگر حصے تھے۔ لمبے بالوں کی بنیاد پر ہم یہ مان رہے ہیں کہ یہ کسی خاتون کی لاش ہے۔ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے، جانچ جاری ہے۔‘‘

ثبوتوں کے لئے آس پاس کے علاقے میں تلاش جاری

 سینٹرل رینج کے جوائنٹ سی پی پرمادتیہ نے کہا کہ ”پولیس اسٹیشن میں قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے اورلاش کی پہچان کرنے کے لئے جانچ چل رہی ہے۔ فورنسک ٹیم موقع پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کے لئے آس پاس کے علاقے میں تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس حادثہ نے شردھا واکر معاملے کی دہشت ناک یادیں تازہ کردیں۔ اس قتل سانحہ نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ گزشتہ سال مئی میں، شردھا واکر کے 28 سالہ لوان پارٹنرآفتاب پونا والا نے مبینہ طور پر اس کا گلا گھونٹ دیا تھا، اس کے بعد اس کے جسم کو 30 سے زیادہ حصوں میں کاٹ دیا اور آئندہ دو تین ماہ تک انہں مہرولی کے جنگلوں میں پھینک دیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago