آندھرا پردیش میں آج بدھ سے تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی حکومت ہوگی۔ ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابونائیڈو نے وجے واڑہ کے کیسرپلّی آئی ٹی پارک میں وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ نائیڈو کے علاوہ پون کلیان سمیت 25 اراکین اسمبلی نے وزیرعہدے کا حلف لیا۔ چندرا بابو نائیڈو چوتھی بار ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ اوروزیرصحت جے پی نڈا بھی شامل ہوئے۔ حالانکہ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کماراس حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے نتیش کمارکی شرکت پرسوال اٹھا دیا ہے جبکہ بی جے پی اورجے ڈی یوکی طرف سے کسی بھی اختلاف کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔
حلف برداری تقریب میں کون کون شامل؟
چندرا بابو نائیڈو کی حلف برداری تقریب میں نتیش کمار نے شرکت نہیں کی، جو سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ اس حلف برداری تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر اور وزیرصحت جے پی نڈا، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو، مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی، راج موہن نائیڈو، جی کشن ریڈی، چراغ پاسوان اورچینت چودھری شامل ہوئے۔
آندھرا پردیش میں این ڈی اے کو واضح اکثریت
آندھرا پردیش اسمبلی کی تعداد (175) کے مطابق، کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت 26 وزرا ہوسکتے ہیں۔ پون کلیان کو نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کے بیٹے نارا لوکیش نے بھی حلف لیا۔ آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی-پون کلیان کی جن سینا اوربی جے پی نے مل کر الیکشن لڑا تھا۔ این ڈی اے کو 164 اسمبلی سیٹیں ملی ہیں۔ ان میں سے ٹی ڈی پی کو 135، جن سینا پارٹی کو 21 اور بی جے پی کو 8 سیٹیں ملی ہیں۔ اس سے پہلے آندھرا پردیش کے گورنرعبدالنظیر نے چندرا بابو نائیڈوکوآندھرا پردیش میں حکومت بنانے کی دعوت دی۔ این ڈی اے لیڈران کی گزارش کے بعد گورنرایس عبدالنظیرنے نائیڈوکوحکومت بنانے کے لئے مدعوکیا۔
حلف برداری تقریب سے پہلے نائیڈو نے کیا کہا؟
چندرا بابونائیڈونے منگل کو این ڈی اے اراکین اسمبلی کو خطاب کیا۔ نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے جنوبی ریاست کے لئے مرکزی حکومت سے تعاون مانگا ہے اوراس کے لئے ’یقین دہانی‘ کرائی گئی ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہارکیا کہ امراوتی آندھرا پردیش کی راجدھانی ہوگی اور پولاورم منصوبے کو پورا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ شہر وشاکھا پٹنم کو اقتصادی راجدھانی اورایک اعلیٰ خصوصی شہرکے طورپرتیارکیا جائے گا۔ ٹی ڈی پی سربراہ نے حالیہ انتخابات میں این ڈی اے کی زبردست جیت کو بے مثال قرار دیا۔ نائیڈو کے مطابق، اس سے پہلے وہ کئی الیکشن کا جائزہ لے چکے ہیں، لیکن 2024 کے الیکشن نے انہیں سب سے زیادہ اطمینان بخشا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…