قومی

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے نکالے گئے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو یکم دسمبر تک سرینڈر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ معاملہ موکاما میں دلار چند یادو کے قتل سے متعلق ہے۔ گزشتہ ہفتے بہار حکومت نے سپریم کورٹ میں جوابی حلف نامہ داخل کرکے بتایا تھا کہ دلار چند قتل معاملے میں اننت سنگھ اور دیگر ملزمین پر لگائے گئے الزامات درست ہیں۔ یہ حکم دلار چند یادو کے پوتے نیرج کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آیا۔ درخواست میں پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے اننت سنگھ کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بہار حکومت نے بھی اپنے جوابی حلف نامے میں اس مطالبے کی حمایت کی تھی۔ دلار چند یادو کا قتل 30 اکتوبر 2025 کو بہار اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ہوا تھا۔

چار ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے واضح تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے معاملے کو محض سیاسی تنازع کے طور پر دیکھنا غلط ہے۔ عدالت نے پٹنہ ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مقدمے کی سماعت کے دوران گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ اننت سنگھ کو سرینڈر کرنا ہی ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پولیس کو چار ماہ کے اندر معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اننت سنگھ کی جانب سے بیٹی کی شادی کا حوالہ دیتے ہوئے فوری طور پر سرینڈر نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے موکاما کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو یکم دسمبر تک خودسپردگی کرنے کا حکم دیا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

دلار چند یادو کا قتل اس وقت ہوا تھا جب ان کا سامنا اننت سنگھ کے قافلے سے ہوگیا تھا۔ اننت سنگھ جے ڈی یو کے ٹکٹ پر موکاما سے انتخاب لڑ رہے تھے، جبکہ دلار چند یادو جن سوراج پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر رہے تھے۔ اس دوران موقع پر دونوں گروپوں کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی، جس میں دلار چند کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اننت سنگھ سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پہلے دلار چند یادو کی موت گولی لگنے سے ہونے کی بات کہی گئی تھی، لیکن بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دلار چند یادو کی موت گاڑی کی ٹکر یا ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد مارچ 2026 میں اننت سنگھ کو پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔ بہار حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ایس ڈی پی او اور ایس پی کی سطح پر نگرانی کے بعد جنوری 2026 میں اننت سنگھ، منیکانت ٹھاکر اور رنجیت رام کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے۔ حلف نامے میں اننت سنگھ کے خلاف قتل، قتل کی کوشش، اغوا، جبری وصولی اور آرمس ایکٹ سمیت مجموعی طور پر 62 مجرمانہ مقدمات کا بھی ذکر کیا گیا۔

ایم ایل سی انتخابات کے دوران جے ڈی یو سے نکالے گئے تھے

موکاما کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو حال ہی میں جنتا دل یونائیٹڈ نے پارٹی سے بھی نکال دیا تھا۔ اننت سنگھ 23 اکتوبر کو ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں پٹنہ گریجویٹ نشست پر اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف ہوگئے تھے اور کھل کر جن سوراج کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔ اسی باغیانہ رویے کے باعث جے ڈی یو نے اننت سنگھ اور ان کی اہلیہ نیلم دیوی کو چھ سال کے لیے پارٹی سے خارج کردیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

1 hour ago

Azmatullah Omarzai: عظمت اللہ عمرزئی نے ریکارڈ سنچری کے ساتھ ہی توڑا پولارڈ، شناکا اور اسٹبس کے چھکوں کا ریکارڈ

زمبابوے کے خلاف 50 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، چھٹے یا…

2 hours ago