قومی

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

نئی دہلی : مغربی بنگال کے سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتابوں اور نصاب میں جلد ہی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نصاب جائزہ کمیٹی نے بنگالی زبان، تاریخ اور دیگر مضامین میں کئی اہم ترمیمات کی سفارش کی ہے۔ ان تجاویز کے تحت نہ صرف کتابوں میں استعمال ہونے والے الفاظ تبدیل کیے جائیں گے بلکہ تاریخ اور ادب کے نصاب میں بھی نئے موضوعات شامل اور بعض پرانے ابواب خارج کیے جائیں گے۔

زبان اور الفاظ میں بھی ہوگی تبدیلی

کلیانی یونیورسٹی کے پروفیسر دیباشیش چٹرجی کی قیادت میں قائم نصاب جائزہ کمیٹی نے بنگالی زبان کی کتابوں سے ایسے الفاظ ہٹانے کی سفارش کی ہے جو روزمرہ بول چال میں عام طور پر استعمال نہیں ہوتے۔اس تجویز کے تحت ’پانی‘، ’ابّا‘ اور ’امی‘ جیسے الفاظ کی جگہ ’جل‘، ’بابا‘ اور ’ماں‘ جیسے روایتی بنگالی الفاظ استعمال کیے جائیں گے۔ کمیٹی کا مقصد نصاب کو مقامی زبان اور روزمرہ استعمال کے مطابق بنانا ہے۔ کمیٹی جنوری 2027 تک نئی درسی کتابوں کا پہلا ایڈیشن شائع کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

تاریخ کے نصاب میں نئے آثار قدیمہ کے شواہد ہوں گے شامل

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے والی تازہ ترین آثار قدیمہ کی دریافتوں کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان دریافتوں کی روشنی میں آریاؤں کی آمد اور ان کی تہذیب سے متعلق پرانے نظریات کو نئے شواہد کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی کو بھی نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب مغل دور حکومت، برطانوی اقتدار اور مارکسزم سے متعلق بعض حصوں کو کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ممتا بنرجی حکومت کے دور میں شامل کیے گئے ابواب بھی ہٹانے کی تجویز

نصاب جائزہ کمیٹی نے سابقہ ممتا بنرجی حکومت کے دور میں شامل کیے گئے سنگور زمین حصول تحریک اور ’کنیا شری‘ اسکیم سے متعلق ابواب کو بھی درسی کتابوں سے ہٹانے کی تجویز دی ہے۔ادب کے نصاب میں بھی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ اس کے تحت رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم ’شیواجی اتسو‘ کو شامل کیا جائے گا، جبکہ سراج الدولہ پر مبنی ڈرامے اور ٹیگور کی نظم ’افریقہ‘ کو نصاب سے  حدف کرنے کا فیصلہ تجویز کیا گیا ہے۔ان سفارشات پر عمل درآمد کے بعد مغربی بنگال کے سرکاری اسکولوں کی درسی کتابوں میں زبان، تاریخ اور ادب کے حوالے سے نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ تاہم یہ تمام تبدیلیاں فی الحال نصاب جائزہ کمیٹی کی سفارشات ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

47 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

1 hour ago

Azmatullah Omarzai: عظمت اللہ عمرزئی نے ریکارڈ سنچری کے ساتھ ہی توڑا پولارڈ، شناکا اور اسٹبس کے چھکوں کا ریکارڈ

زمبابوے کے خلاف 50 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، چھٹے یا…

2 hours ago