اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی
Anant Ambani Radhika Wedding: ہندوستان کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی شہنائی گونجے گی۔ اس سال جولائی کے مہینے میں دولہا اور دلہن سات پھیرے لیں گے۔ شادی کی تقریبات سے پہلے امبانی فیملی نے گجرات کے جام نگر میں ایک بہت بڑے مندر کے احاطے میں ایک نیا مندر بنانے کا فیصلہ کیا۔
امبانی فیملی کے ذریعہ تعمیر کیے جانے والے مندر میں خوبصورتی سے تراشے گئے ستون، دیوی دیوتاؤں کے مجسمے، گرافٹی طرز کی پینٹنگز اور نسلوں کے فنکارانہ ورثے سے متاثر فن تعمیر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مندر کمپلیکس ہندوستان کی بھرپور ثقافتی اور روحانی شناخت کو شادی کی تقریبات کے مرکز میں رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف چہرے پر ہی نہیں بالوں پر بھی اس طرح لگائیں گلاب کا پانی، بڑھ جائے گی خوبصورتی، جانئے کیسے کریں اس کا استعمال
ماسٹر مجسمہ سازوں کے ذریعہ زندہ کیا گیا مندر فن، قدیم تراکیب اور روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام مقامی کاریگروں کی ناقابل یقین مہارتوں کو اجاگر کرتا ہے، جو امبانی گروپ کی رہنما نیتا امبانی کے ہندوستانی ورثے، روایت اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…