بھارت ایکسپریس۔
امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی آج کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگریس انہیں امروہہ لوک سبھا سیٹ سے امیدواربنائے گی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے دفتر میں پارٹی ترجمان پون کھیڑا اوریوپی کے انچارج اویناش پانڈے نے انہیں پارٹی کا پٹکا پہنا کرکانگریس کی رکنیت دلائی۔ قابل ذکر ہے کہ مایاوتی نے انہیں اپنی پارٹی بی ایس پی سے معطل کردیا تھا۔ انہوں نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ کانگریس نے دانش علی کے لئے امروہہ کی سیٹ بھی سماجوادی پارٹی سے مانگی ہے اورالائنس میں یہ سیٹ کانگریس کے حصے میں چلی گئی ہے۔
کنوردانش علی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں بھی شامل تھے اور جب یہ یاترا امروہہ پہنچی تووہاں بھی انہوں نے شانداراوروالہانہ استقبال کیا تھا۔ دراصل، پارلیمنٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ر میش بدھوڑی نے دانش علی کے خلاف توہین آمیزتبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے مذہبی بنیاد پرہتک عزت اورتوہین آمیز باتیں کہی تھیں، جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ پارلیمنٹ میں یہ معاملہ پیش آنے کے بعد کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے دانش علی سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت راہل گاندھی نے کہا تھا کہ نفرت کے بازارمیں محبت کی دوکان کھولنے آیا ہوں۔ یہی محبت اورہم آہنگی مایاوتی کو پسند نہیں آئی اورانہوں نے دانش علی کو پارٹی سے باہرکا راستہ دکھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Pappu Yadav Jan Adhikar Party Merge with Congress: پپو یادو کی پارٹی کا کانگریس میں انضمام، اس سیٹ سے لڑ سکتے ہیں الیکشن
دانش علی 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بی ایس پی کے ٹکٹ پرجیت حاصل کی تھی۔ اس سے قبل وہ کرناٹک کی جنتا دل (سیکولر) کے لیڈررہے ہیں۔ انہیں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا قریبی مانا جاتا تھا۔ ایچ ڈی دیوگوڑا کے کہنے پرہی مایاوتی نے انہیں ٹکٹ دیا تھا اور وہ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…