قومی

Amit Shah Will Open the ‘Secret Envelope’: بنگال کا ’باس‘ کون؟ کولکاتا میں امت شاہ کھولیں گے نام کا ’خفیہ لفافہ‘، جانیے اعلان کا وقت

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرکے مکمل اکثریت حاصل کرنے کے بعد اب ریاست میں بی جے پی  اپنا پہلا وزیر اعلیٰ بنانے جا رہی ہے۔ کولکاتا کے سیاسی حلقوں میں آج (8 مئی) چہ میگوئیاں اپنے عروج پر ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس تاریخی تبدیلی کی قیادت کے لیے کولکاتا میں موجود ہیں۔ آج اس ’خفیہ‘ نام سے پردہ اٹھ جائے گا، جس پر پورے ملک کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

دوپہر 2 بجے ہوگا فیصلہ

بی جے پی قیادت نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ’مرکزی مبصر‘ (Central Observer) اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کو ’معاون مبصر‘ مقرر کیا ہے۔آج دوپہر 2 بجے کولکاتا میں مغربی بنگال بی جے پی مقننہ پارٹی کی اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ امت شاہ اور موہن چرن ماجھی نومنتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت کریں گے اور اسی میٹنگ میں اتفاق رائے سے مقننہ پارٹی کے لیڈر، یعنی نئے وزیر اعلیٰ، کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی نئی کابینہ کی مکمل شکل بھی آج ہی طے کر لی جائے گی۔

کون ہوگا وہ چہرہ؟

بنگال میں بی جے پی کس کو وزیر اعلیٰ بنائے گی، اس سے متعلق کئی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ تاہم انتخابی مہم کے دوران خود مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کئی بار اسٹیج سے اعلان کیا تھا کہ مغربی بنگال کا وزیر اعلیٰ کوئی ’باہری‘ شخص نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ’’وزیر اعلیٰ کوئی مقامی شخص ہوگا اور وہی ہوگا جو اچھی بنگالی بولتا ہو۔‘‘امت شاہ کے اسی فارمولے نے سسپنس کو مزید بڑھا دیا ہے کہ آخر وہ کون سا ’بنگالی بھدرلوک‘ چہرہ ہے، جسے یہ بڑی ذمہ داری سونپی جانے والی ہے۔

9 مئی کو تاریخی حلف برداری

آج مقننہ پارٹی کی میٹنگ میں نام طے ہونے کے فوراً بعد کل یعنی 9 مئی کو مغربی بنگال میں نئی حکومت کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس تاریخی تقریب کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ ملک بھر کی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈر بھی بنگال میں پہلی بار قائم ہونے والی بی جے پی حکومت کے تاج پوشی میں شامل ہوں گے۔اب سب کو دوپہر 2 بجے کا انتظار ہے، جب بنگال کی سیاست کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

4 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

4 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

4 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

5 hours ago