قومی

Amit Shah Welcomes Shravan Month with Devotional Greeting: وزیر داخلہ امت شاہ نے مقدس شراون مہینے کے آغاز پر شیو بھکتوں کو دی مبارکباد، لگایا ’ہر ہر مہادیو‘ کا نعرہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندو کیلنڈر کے مطابق شروع ہونے والے مقدس شراون ماہ پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے اس خاص موقعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’مقدس شراون ماہ کے آغاز پر ملک کے باشندوں کو بہت بہت مبارکباد۔‘‘

انھوں نے اس مقدس مہینے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے  مزید کہا کہ  ’’دعا ہے کہ بھگوان شیو کی عبادت اور عقیدت کے لیے وقف یہ مقدس مہینہ ہر ایک کی زندگی میں روحانی بیداری، ترقی اور خوش حالی کی راہ ہموار کرے۔‘‘ وزیر داخلہ نے اس موقع پر بھگوان شیو کے عقیدت مندوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور لکھا کہ ’’میں بھگوان شیو سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام عقیدت مندوں پر اپنا کرم بنائے رکھے۔ ہر ہر مہادیو!‘‘ امت شاہ کا یہ پیغام ملک بھر میں شیو بھکتوں کے درمیان تیزی سے وائرل ہو گیا اور ہزاروں صارفین نے ’’ہر ہر مہادیو‘‘ کے نعروں کے ساتھ ان کے پیغام پر ردعمل کا اظہار کیا۔

شراون ماہ کی مذہبی اہمیت

واضح رہے کہ شراون ماہ ہندو مذہب میں بھگوان شیو کی عبادت کا سب سے اہم اور مقدس مہینہ مانا جاتا ہے۔ اس دوران لاکھوں عقیدت مند پوجا، ورت، جل ابھیشیک اور کانوڑ یاترا جیسے روحانی اعمال میں حصہ لیتے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ اس مہینے میں شیو جی کی بھکتی کرنے سے خصوصی آشیرواد حاصل ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago