قومی

BJP National Executive Meeting: بی جے پی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، جے پی نڈا کی مدت میں کی گئی توسیع

BJP National Executive Meeting in Delhi: ملک کی راجدھانی دہلی میں بی جے پی نیشنل ایگزیکٹیو کی دو روزہ میٹنگ کا آج آخری دن ہے۔ اس میٹنگ میں پارٹی صدر جے پی نڈا کی مدت کار سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ لوک سبھا الیکشن تک ان کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ایگزیکٹیو کمیٹی کے سبھی ممبران نے جے پی نڈا کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرنے پراپنی رضامندی ظاہرکی۔ اب جون 2024 تک جے پی نڈا بی جے پی کے قومی صدر رہیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوگا۔ اس میٹنگ میں 2023  میں ہونے والے 9 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی جیت کا  فارمولہ سکتے ہیں۔

منگل کے روز دوسرے دن کی میٹنگ میں 2023 میں ہونے والے اسمبلی الیکشن اور 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں پرغوروخوض کیا جا رہا ہے۔ 2023 میں جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ان میں سے چار ریاستوں تری پورہ، ناگالینڈ، میگھالیہ اور کرناٹک میں پارٹی کی انتخابی تیاریوں، کام کاج اور سرگرمیوں پر میٹنگ کے پہلے دن تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ آج دیگر پانچ ریاستوں، راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اورمیزورم کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

نڈا کی مدت میں کی گئی توسیع

بی جے پی صدر جے پی نڈا کو وزیراعظم نریندرمودی کا قریبی مانا جاتا ہے۔ سال 2019 سے لے کرموجودہ وقت تک نڈا کی قیادت میں جس طرح سے بی جے پی کی تنظیم (سنگٹھن) نے کام کیا اور بی جے پی تمام ریاستوں میں پرچم لہرانے میں کامیاب رہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے پارٹی انہیں ایکسٹنشن (توسیع) دے کر دوبارہ قومی صدر کے طور پرکمان سونپ سکتی ہے۔ جے پی نڈا کی مدت میں مغربی بنگال، ہماچل پردیش اور پنجاب کو چھوڑ دیا جائے تو بہار، اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور اورگوا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوزبردست جیت ملی۔ خاص طور پرمغربی بنگال میں بی جے پی کے ووٹ بینک میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ ہماچل پردیش میں بی جے پی اقتدار میں واپسی نہیں کرسکی اور کانگریس نے یہاں پرحکومت بنالی۔

ملک سے اپوزیشن ختم ہوجائے گا: جے پی نڈا

واضح رہے کہ جے پی نڈا نے پٹنہ میں کہا تھا کہ آنے والے وقت میں ملک سے اپوزیشن ختم ہوجائے گا اور صرف بی جے پی ہی رہے گی۔ دراصل، بی جے پی کی نگاہیں صرف 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن پر ہی نہیں ہیں، بلکہ وہ 9 ریاستوں میں 2023 میں ہونے والے ریاستی انتخابات  میں جیت حاصل کرنے کے لئے پوری محنت کے ساتھ فارمولہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago