قومی

Amit Shah Pays Tribute to Lokmanya Tilak: لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کی برسی پر وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا-ان کی زندگی ہمیشہ کرتی رہے گی ہماری رہنمائی

بھارت کے عظیم آزادی پسند جنگ جو، مفکر اور صحافی لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کو آج ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لوک مانیہ تلک جی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندی اور مراٹھی میں لکھا کہ ’’سودیشی، سوراج اور سوسنسکرتی کی علامت لوک مانیہ بال گنگادھر تلک جی کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ تلک جی نے سوراج کو عوامی تحریک، سودیشی کو عوامی شعور اور ثقافت کو قومی فخر کا راستہ بنایا۔ انھوں نے گنیش اتسو اور چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی سے سماجی اتحاد، کیسری اور مراٹھا اخبارات کے ذریعے آزادی اور گیتا رہسیہ کے ذریعے ’کرم یوگ‘ کی ترغیب دی۔ اچھوت کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرنے والے تلک جی کی زندگی ہمیشہ اہل وطن کی رہنمائی کرتی رہے گی۔‘‘

واضح رہے کہ لوک مانیہ تلک انگریزوں کے خلاف عوام کو بیدار کرنے والی ابتدائی شخصیات میں شامل تھے۔ وہ نہ صرف ایک نڈر سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک بلند پایہ ادیب، فلسفی اور سماجی مصلح بھی تھے۔ ’’سوراج میرا جنم سدھ ادھیکار ہے اور میں اسے لے کر رہوں گا‘‘ جیسے الفاظ آج بھی عوامی حوصلہ بلند کرتے ہیں۔ وہیں انھوں نے گنیش اتسو اور شیواجی مہاراج کی جینتی کو محض مذہبی تقاریب سے بڑھا کر ایک اجتماعی سیاسی تحریک میں بدلا، جس سے قوم پرستی کو فروغ ملا۔ اس کے علاوہ ان کے اخبارات ’’کیسری‘‘ اور ’’مراٹھا‘‘ نے آزادی کے جذبے کو عوام تک پہنچایا۔ ان کی تصنیف ’’گیتا رہسیہ‘‘ میں کرم یوگ کی تشریح آج بھی نوجوانوں کو عملی زندگی کی طرف راغب کرتی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے چھوت چھات کے خلاف آواز بلند کر کے سماجی مساوات کی بنیاد رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago